Fatema kehti thi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mesum Abbas
روتی رہی ہے سیدہ کرتی رہی آہ و بکا
فاطمہ کہتی ہے میں روتی تھی چلاتی تھی
ہاے میں خنجرِ قاتل سے لپٹ جاتی تھی
میرے حسین کا زخموں سے بھر چکا تھا بدن
قریب ہی در خیمے پہ رو رہی تھی بہن
میری فغاں سے لرزنے لگا تھا سارا بن
جدا حسین کی گردن جو ہوی جاتی تھی
ہاے میں خنجرِ قاتل۔۔۔
گرا تھا گھوڑے سے جس دم وہ میرا لختِ جگر
اٹھا کے گود میں رکھا تھا میں نے اسکا سر
گراتی جاتی تھی آنسوں میں اسکو ہونٹوں پر
وہ پیاس تیغ تلے اور بڑھی جاتی تھی
ہاے میں خنجرِ قاتل۔۔۔
میں رو کے کہتی تھی ظالم سے ظلم کے بانی
اگر ہے دل میں زرا سا بھی اب درد انسانی
بہ وقت ذبح تو دے دے حسین کو پانی
نبی کا واسطہ دے دے کے میں سمجھاتی تھی
ہاے میں خنجرِ قاتل۔۔۔
میں بولی لاشے اٹھاتا رہا ہے یہ دن بھر
جوان بھائی کے غم میں جھکی ہوی ہے کمر
کڑی ہے دھوپ اڑھا دے اسے کوی چادر
میں بال کھولے ہوے دشت میں چلاتی تھی
ہاے میں خنجرِ قاتل۔۔۔
کبھی جو کربوبلا جاؤ میثم و ریحان
تمہارے کانوں میں آے گی اک صدا ہر آن
غریب ماں تیری غربت پہ صبر پر قربان
میں کچھ نہ کر سکی بس اتنا ہی کر پاتی تھی
ہاے میں خنجرِ قاتل۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.