Deke sar shabbir
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
دے کے سر شبیر نے اسلام زندہ کر دیا
کربلا کو جس کے سجدے نے معلٰی کر دیا
دے کے سر شبیر نے ۔۔۔۔۔
حشر تک کوئی یزیدی سر اُٹھا سکتا نہیں
جس کا بدلہ زندگی بھر دیں چُکا سکتا نہیں
فاطمہ کے لال نے احسان ایسا کر دیا
دے کے سر شبیر نے ۔۔۔۔۔
تیری قربانی سے پہلے دین کو آیا نہ چین
انبیائ سے بھی مکمل جو نہ ہو پایا حُسین
ایک سجدے نے تیرے وہ کام پورا کر دیا
دے کے سر شبیر نے ۔۔۔۔۔
آج بھی نازاں وفائیں ہیں تیرے عباس پر
نہر پر غازی کے دونوں کٹ گئے بازو مگر
تا ابد اسلام کے پرچم کو اونچا کر دیا
دے کے سر شبیر نے ۔۔۔۔۔
مار کر ابنِ علی کو چھینی زینب کی ردا
جب پڑھا کلمہ نبی کا پھر سرِ کرب و بلا
آلِ احمد کے لیئے کیوںحشر برپا کر دیا
دے کے سر شبیر نے ۔۔۔۔۔
ناز سے نوکِ سِناں پہ اُبھرا تھا جواد جو
کیسے بھولے گا زمانہ فاطمہ کے چاند کو
سر کٹا کے اُس نے اپنا یوں اُجالا کر دیا
دے کے سر شبیر نے ۔۔۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.