Deene mohamed ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hadi Ali Khan Muslim
دین محمد کی بقا یا حسین
بس وہ تیرا آخری سجدہ حسین
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
سینۂ اکبر سے جو کھینچی سناں
ہو گیا ایک خوں کا دریا رواں
کیسے اٹھے لاشہء کڑیل جواں
تو نے وہ لاشہ بھی اٹھایا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
جنگ ہوئی خون میں غلطاں ہوئے
خاک پہ زینب کے پسر گر پڑے
خیمے میں جب دونوں کے لاشے گےء
ماں نے کیا شکر کا سجدہ حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
دیکھ کے نوشاہ کا ٹکڑے بدن
بین کرے کس سے لپٹ کر دلہن
دور مدینے میں ہے ہم سن بہن
بیوہ ہوی فاطمہ کبرا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
دفن کیا تو نے جو اپنا پسر
ننھی سی تربت میں جگر تھام کر
اصغرِ معصوم کی ماں نے مگر
پھول سا سر نیزے پہ دیکھا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
اکبر و اصغر بھی فدا کر دیےء
قاسم و عباس جدا ہو گےء
دین پیمبر کی بقا کے لئے
تو نے بھرے گھر کو لٹایا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
حضرتِ عباس کے شانے کٹے
زینب و کلثوم کے بازو بندھے
ہاے وہ پیاسوں پہ کٹھن مرحلے
طوق میں عابد کا گلا تھا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
شمر جو خنجر لیےء آ گے بڑا
فاطمہ زہرا کی یہ آی صدا
چھوڑ دے بچہ ہے میرا بے خطا
ہے یہ محمد کا نواسہ حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
دیتی رہی فاطمہ زہرا صدا
کٹ گیا لیکن تیرا پیاسا گلا
سر تیرا نیزے سے بھی دیتا رہا
حق و صداقت کی صدا یا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
آل نبی کوچہ و بازار میں
طوق گراں گردن بیمار میں
سر کھلے پھر شام کے دربار میں
لای گیء ثانیء زہرا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
شام کے زندان کی تاریکیاں
کرتی رہی پیاسی سکینہ فغاں
سویوں میں کیسے تیرا سینہ کہاں
آییےء جلد آیےء بابا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
شمر نے مارے ہیں طمانچے مجھے
دیکھیےء رخسار ہیں سوجھے ہوئے
درد ہے کانوں میں ابھی تک میرے
مرتی ہے اب تیری سکینہ حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
آج تلک ہے تیرے غم کا اثر
شام میں مجلس کی بنا ڈال کر
بنت علی بیٹھ گیء خاک پر
دے دیا مجلس کا سلیقہ حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
ہم کو تیرے غم کی سعادت ملی
کتنی بلندی کی عبادت ملی
ایک تیرے ماتم میں یہ عزت ملی
آتی ہے مجلس میں جو زہرا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
فاطمہ زہرا نے یہ احساں کیا
ہم کو تیرے غم کے لئے چن لیا
تیرے عزادار کو رتبہ ملا
بن گےء زہرا کی تمنا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
ہم کو رشید اس نے سہارا دیا
جب بھی مصایب نے پریشاں کیا
ہم نے تڑپتے ہوئے بے ساختہ
ٹوٹے ہوئے دل سے پکارا حسین
یا حسین یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.