Deen ko bacha liya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sachay Bhai
فاطمہ کے چین نے علی کے نُور عین نے
باخُدا حُسین نے دین کو بچا دیا
حرف آ رہا تھا دینِ مُصطفٰی کے نام پر
ممبرِ رسول بِک رہا تھا تختِ شام پر
دین کی اساس نے دستِ حق شناس نے
اُمتِ محمدی کو خواب سے جگا دیا
دین کو بچا لیا
فاطمہ کے چین ۔۔۔
ہر طرف سے بند ہو چُکے تھے حق کے راستے
خون مانگتا تھا دین زندگی کے واسطے
دین کے اُصول نے نائبِ رسول نے
زندگی کا قرض اپنے خون سے چُکا دیا
دین کو بچا دیا
فاطمہ کے چین ۔۔۔
امیرِ شام بن گیا تھا سانپ آستین کا
خُسروی کے سر پہ رکھ رہا تھا تاج دین کا
بادشاہِ دین نے بوریا نشین نے
آرزوئے خُسروی کو خاک میں ملا دیا
دین کو بچا لیا
فاطمہ کے چین ۔۔۔
پھر سے شرک کی طرف پلٹ نہ جائے آدمی
راہ مُستقیم سے بھٹک نہ جائے آدمی
شاہِ تشنہ کام نے وقت کے امام نے
حق کی راہ پر لہو سے اک دیا جلا دیا
دین کو بچا لیا
فاطمہ کے چین ۔۔۔
حلقِ بے زبان سے ظُلم کی کمان توڑ دی
شہ رگِ گُلو سے خنجروں کی دھار موڑ دی
نازشِ حیات نے فخرِ کائنات نے
سر کٹا کے آدمی کا سر بلند کر دیا
دین کو بچا لیا
فاطمہ کے چین ۔۔۔
بڑھتے بڑھتے بات جب اُصولِ دیں پہ آگئی
اور یزیدیت کی شکل میں عروج پا گئی
بڑھ کے پھر دلیر نے شیرِ حقِ کے شیر نے
دو پہر میں تخت و تاج قصرِ شام ڈھا دیا
دین کو بچا لیا
فاطمہ کے چین ۔۔۔
دل کہاں سے لاؤں جو کروں یہ واقعہ بیان
تین دن کی پیاس میں وہ حوصلہ تھا الامان
ظلم کے اسیر نے رن میں اک صغیر نے
مسکرا کے فوج شام کو رلا رلا دیا
دین کو بچا لیا
فاطمہ کے چین ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.