Chuth raha hai nana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
چھٹ رہا ہے نانا کا آستاں میری زینب
بھائی کا ہوا دشمن یہ جہاں میری زینب
تنگ ہے زمیں مجھ پر ہر طرف سے نرغہ ہے
ہے قریب بھائی پر امتحاں میری زینب
---چھٹ رہا ہے
دیکھتا رہوں کب تک رنگ یہ زمانے کا
دب رہی ہے سازوں میں اب اذاں میری زینب
---چھٹ رہا ہے
وعدہ اپنا طفلی کا اب مجھے نبھانا ہے
ہاتھ میں رسن ہوگی پاسباں میری زینب
---چھٹ رہا ہے
بھائی کا سفر تیرے لازمی ہے اے خواہر
علقمہ پہ ٹھہرے گا کارواں میری زینب
---چھٹ رہا ہے
دین حق کی نصرت کو کربلا کے جنگل میں
خون سے نہائے گا کارواں میری زینب
---چھٹ رہا ہے
بعد میرے اہل کیں ظلم تم پہ ڈھائیں گے
بازووں میں باندھیں گے رسیاں میری زینب
---چھٹ رہا ہے
قید ہوکے جاوگی شام اورکوفے میں
پہنے ہوگا عابد بھی بیڑیاں میری زینب
---چھٹ رہا ہے
شہہ سفرکا پس منظرکہہ کے چپ ہوئے ساغر
میں ہوں حق کی مرضی پر پاسباں میری زینب
---چھٹ رہا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.