Chale aao ay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
لبیک اباعبداللہ
اے میرے مولا شاہِ کربلا
بخشش کا شفا ئ کا ہے آپ وسیلہ
روضے پہ بُلا لو زوار بنا دو قسمت کو جگا دو
اے شاہِ شہیداں اعجاز دیکھا دو
مولا اب ہم کو صدا دو
چلے آئو اے زوارو چلے آئو
میری آواز پہ لبیک پُکارے جائو
لبیکا یا حسین
نام تم سب کے میرے دل پہ ہیں لکھے آئو
اپنے ماں باپ کو اس پاک سفر میں لائو
اپنے بچوں کو بھی احرام ِ اعزا پہنائو
میرے زوارو میری کرب و بلا آ جائو
عہد کرتا ہوں اعزادارو شفاعت کے لیے
آئو زوارو چلے آئو زیارت کے لیے
چلے آئو۔۔۔
خوش رہو اے میری روداد سُنانے والوں
اپنی خوشیوں میں میرا سوگ منانے والوں
سارے عالم میں میرا فرش بچھانے والوں
گرمی سردی میں میری قبر پہ آنے والوں
مجھ کو معلوم ہے تم لوگوں کی حاجت آئو
تم پہ ہو جائے گی اللہ کی عنایت آئو
چلے آئو۔۔۔
جانبِ کرب و بلا جب کوئی بڑھتا ہے قدم
ہر قدم پر میرے زوار پہ ہوتا ہے کرم
سایہ کرتا ہوا عباس کا چلتا ہے علم
منتظر رہتی ہیں زہرا میرے بابا کی قسم
میرے زوارو میرے درد کے مارو آئو
میری ماں فاطمہ زہرا کے دُلاروں آئو
چلے آئو۔۔۔
تم جو کہتے ہو عبدواللہ ما ننسا حسین
اماں زہرا بھی یہی کرتی ہے رورو کر بین
میری مظلومی پہ روئے ہیں شاہِ بدر و حُنین
میرے بابا بھی ہیں اب تک میرے غم میں بے چین
تم نہیں بھُولے تو میں بھی نہیں بھُولا تم کو
یاد چلتے ہوئے خنجر میں بھی رکھتا آئو
چلے آئو۔۔۔
تم جو لہراتے ہو ہاتھوں میں اُٹھائے پرچم
تم کو معلوم ہے ہو جاتا ہے تازہ میرا غم
یاد آتا ہے مجھے خون میں ڈوبا وہ علم
جس کے جھُک جانے سے ٹوٹا میرے بچوں پہ ستم
میرے عباس کی جاگیر سجانے آئو
حاضری روضہ ِ عباس پہ کھانے آئو
چلے آئو۔۔۔
میرے زوارو سُنو یہ زمین کرب وبلا
مجھ سے پہلے تو یہاں کوئی بھی بس نہ سکا
یہ زمین کرب وبلا کرب کا مجموعہ ہے
حضرتِ آدم و حوا کا یہیں گریہ ہے
شیر نے حضرتِ عیسیٰ کو یہیں روکا ہے
اور پھر تختِ سُلیمان یہیں لرزا ہے
اس زمیں پر ابراہیم کا راہواردھسا
پائے موسیٰ میں لگی چوٹ لہو بہنے لگا
ذبیحُ اللہ کے حیوان رہے پیاسے یہاں
کشتئی نوح سے ٹکرایا یہیں پر طوفاں
اس زمیں پر تو پریشان ہوا ہر انساں
میرے بابا بھی یہاں کرتے رہے آہ و فغاں
میری ہجرت تھی مدینے سے ہدایت کے لیے
یہ زمیں میں نے خریدی تھی شہادت کے لیے
چلے آئو۔۔۔
میری آواز پہ لبیک پُکارے جائو
لبیکا یا حسین
دو محرم کو یہاں میرا راہوار رُکا
ساتھ کُنبہ تھا میرا میں اکیلا بھی نہ تھا
آئو زوارو میرے ساتھ چلو
تھام کر دل میرا مقتل دیکھو
یہ مقامِ علی اکبر ہے جہاں
میرے بچے پہ جہاں روئی اذاں
یہ مقامِ علی اصغر ہے جہاں
آج بھی بیٹھی ہوئی روتی ہے ماں
یہ جگہ وہ ہے میرے زوارو
لاشِ قاسم ہوئی پامال اِدھر
دو مقامات جو آتے ہیں نظر
کاٹے عباس کے بازو تھے جدھر
ہیں ذرا دُور جو دو دل کے قرار
ہیں میرے عون و محمد کے مزار
عصرِ عاشور سے تُربت کے قاری
میرا حُر اور میرا لشکر ہے یہی
اور یہ تلہِ زینبیہ ہے
یہیں زینب نے یہ منظر دیکھا
مجھ پہ چلتا ہوا خنجر دیکھا
میرا عاشور یا چہلم ہو میرا
کربلا آتا ہے کُنبہ میرا
پھر سکینہ جو یہاں آتی ہے
میری تُربت سے لپٹ جاتی ہے
میں ہوں حسین ، عبدِ خدا، خونِ نبی
خونِ علی ، خونِ حسن، زہرا نسب
شاہِ عرب، میں ہوں عطا ، میں ہوں شفائ
اہلِ اعزا، روزِ جزا، دینگے تمہیں ، لطف و کرم
باغِ ارم، میں ہوں حسین، میں ہوں حسین
تم پہ سلامِ کربلا ماتمی
تم پہ سلامِ شُہدائ ماتمی
تم پہ سلامِ سیدہ ماتمی
تم پہ سلامِ مُرتضیٰ ماتمی
تم پہ سلامِ مصطفیٰ ماتمی
تم پہ سلامِ باوفا ماتمی
تم ہو دلِ زینبِ کبریٰ کا چین
کہتے رہو کہتے رہو یا حسین
کہتے رہو کہتے رہو یا حسین
سیدِنا سیدِ نا یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.