Bismillah hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر حسین حسین
با وقت عصر کربلا راضی بہ ذوالجناح
پشت ذوالجناح پہ فاتح خیبر کا لال
آی صداے غیب زہرا کے نور عین
شہنشاہِ مشرقین بسم اللّٰہ حسین
مرحبا مرحبا شاہ کربوبلا
آگےء ہیں علی اور رسولِ خدا
اپنی سواری رن کو بڑھاؤ
تیغ اٹھاؤ یا حسین
فاتح لشکر ہو ابنِ حیدر
جبکہ بتاؤ یا حسین
بسم اللّٰہ حسین۔۔۔
تیغ یداللہ اے شجاے عرب
دین محمد کی تو بقا کا سبب
شان امامت شان قیادت
تیری وراثت یا حسین
یہ فوج اعدا یاد کرے گی
تیری شجاعت یا حسین
بسم اللّٰہ حسین۔۔۔
جب کہ تیرا فرس رن کی جانب چلا
جاں بچانے لگا لشکرِ اشقیاء
رن کو الٹ کر میداں پلٹ کر
تو نے دکھایا یا حسین
خندوق خیبر بدر کا منظر
یاد دلایا یا حسین
بسم اللّٰہ حسین۔۔۔
تیغ تیری چلی حشر برپا ہوا
اک ہونے لگا میمنہ میسرا
تیغوں پہ تیغیں ڈھالوں پہ ڈھالیں
لاشوں پہ لاشیں یا حسین
سہمی ہوی تھی بکھری ہوئی تھی
فوجوں کی سانسیں یا حسین
بسم اللّٰہ حسین۔۔۔
شاہ لڑتے رہے شاہ لڑتے رہے
جنگ کو دیکھنے انبیاء آ گےء
پیاس کے عالم میں یہ لڑای
تیرا جگر ہے یا حسین
تو نے بتایا کہ شیر داور
کا تو پسر ہے یا حسین
بسم اللّٰہ حسین۔۔۔
دفعتاً رک گےء دست شاہ ہدا
آی افلاک سے ارجعی کی صدا
رب تیرا تجھ سے راضی ہوا ہے
آؤ پلٹ کر یا حسین
سجدۂ آخری کا وقت ہے یہ
محبوب داور یا حسین
بسم اللّٰہ حسین۔۔۔
تیر چلتے تھے کہیں سے کہیں نیزے ہے چلے
پشت رہوار سے شبیر سر فرش گرے
در سے خیمے کے بہن دیکھ رہی تھی دکھیا
اور سکینہ کی صدا تھی میرے بابا بابا
حشر برپا ہوا سلمان و رضا
آی جب فاطمہ زہرا کی صدا
ہے تنہا تو پیاسا
زخمی جبیں زخمی بدن
خاک وطن تیرا کفن
ہاے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.