Beta hoon mai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
بیٹا ہوں میں علی کا نواسہ رسول کا
زینب بہن ہے میری چہیتا بتول کا
قربانیاں یہ میری بھلای نہ جاییں گی
جب کربلا بسیں گی صدائیں یہ آییں گی
حسین یا حسین
حسین بیکفن
حسین بے خطا
حسین شاہ
بابا علی کے ہاتھوں میں جو ذوالفقار ہے
مخصوص اس کا کفر کی نسلوں پہ وار ہے
میں جنگ کیوں کروں کہ حسن کا میں بھای ہوں
تم منکر خدا میں خدا کا فدای ہوں
حسین یا حسین۔۔۔
میرے لئے رسول کے سجدوں میں طول ہے
مرضی میری خدا کو نبی کو قبول ہے
سوکھے گلے پہ میرے جو خنجر چلاے گا
مرقد میں فاطمہ کو علی کو ستاے گا
حسین یا حسین۔۔۔
اترا تھا آسماں سے ستارہ ہمارے گھر
کعبے کی سمت دیکھوں تو دیوار میں ہو در
پیاسا ہوں بے وطن ہوں غریب الدیار ہوں
زہرا کی بیٹیوں کے لئے دل فگار ہوں
حسین یا حسین۔۔۔
لڑنے کا قصد کر کے جو آتا وطن سے دور
بچوں کو ساتھ اپنے نہ لاتا وطن سے دور
بہنیں بھی بیٹیاں بھی میرے ساتھ ساتھ ہیں
مہمان کربلا میں تیرے ہم فرات ہیں
حسین یا حسین۔۔۔
چاہوں تو سنگریزوں سے پانی نچوڑ دوں
دشتِ بلا کے صحرا سے کوثر کو جوڑ دوں
خود سے خدا کے حکم سے مجبور کر لیا
پانی سے اپنے آپ کو لو دور کر لیا
حسین یا حسین۔۔۔
پانی ہے میری ماں کے مہر میں لکھا ہوا
بچوں کو میرے پھر بھی یہ پانی نہ مل سکا
سیراب ہو رہے ہیں شتر اور اسپ بھی
آل نبی کے ہونٹوں پہ لکھی ہے تشنگی
حسین یا حسین۔۔۔
اب میرے بعد اہل حرم دکھ اٹھاییں گے
بے پردہ اشقیاں انہیں بلوے میں لاییں گے
سینے پہ سونے والی طمانچے جو کھاے گی
مجھکو صداییں دے گی چچا کو بلاے گی
حسین یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.