Bekafan hai laashae
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
بے کفن ہے لاشہء سبط پیمبر خاک پر
رو رہی ہے فاطمہ بیٹھی کھلے سر خاک پر
---بے کفن ہے لاشہء
تھے امام وقت سب کچھ جانتے تھے شاہ دیں
ایڑیاں رگڑے گا اک دن رن میں اکبر خاک پر
---بے کفن ہے لاشہء
سہرہء قاسم میں دن کو ماں نے گوندھاتھا ابھی
دیکھو مرجھائے پڑے ہیں وہ گل تر خاک پر
---بے کفن ہے لاشہء
ماں کی گودی سے جدا ہوکر بتاؤ میری جاں
کس طرح سے نیند آی تم کو اصغر خاک پر
---بے کفن ہے لاشہء
یاعلی مشکل کشا امداد کا یہ وقت ہے
آ رہے ہیں دیکھیےء گھوڑے سے سرور خاک پر
---بے کفن ہے لاشہء
فاطمہ زہرا سمیٹیں گی انہیں رومال میں
گر رہے ہیں آنکھ سے نجمی جو گوہر خاک پر
---بے کفن ہے لاشہء
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.