Bas mera hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Safdar Abbas
رواں دواں تھا جانب دمشق قافلہ
کلام حق سنا رہا تھا سر حسین کا
بہن کی جب نظر پڑی تو دل سے یہ صدا اٹھی
خطیب منبر سناں بس میرا حسین ہے
معجزہ یہ دیکھتے ہیں اشقیاء
سر سناں پہ جا کے بولنے لگا
عرش سے خدا کی آی یہ صدا
مرحبا میرے حسین مرحبا
تو نے حق ادا کیا جو اپنا گھر لٹا دیا
مجھ پہ قرض ہو گیا تو میں نے فیصلہ دیا
کہ حشر تک میری زباں بس میرا حسین ہے
حسین حسین بس میرا حسین ہے
خطیب منبر سناں۔۔۔
انبیاء بھی دیکھتے ہی رہ گےء
کربلا کے بن میں تیرے حوصلے
ہر طرف سے تیر اور تبر چلے
پر پاؤں دشت میں جمے رہے
اک دو پہر میں گھر لٹا کے گرم ریت پر
مثل شیر کبریا جو توڑی ظلم کی کمر
ہر ایک نبی کا ہے بیاں بس میرا حسین ہے
حسین حسین بس میرا حسین ہے
خطیب منبر سناں۔۔۔
جلوس ہے قدم قدم رواں دواں
بھای بہن طفل پیر اور جواں
الم سبیل ذوالجناح تعزیے
ہے غم حسین کی نشانیاں
الم بنا کے سایباں چلا حسینی کارواں
بولے ہوکے یک زباں یہ ماتمی یہ نوجواں
یہاں بھی میر کارواں بس میرا حسین ہے
حسین حسین بس میرا حسین ہے
خطیب منبر سناں۔۔۔
آج بھی زمانہ سارا دنگ ہے
کیوں خدا حسینیوں کے سنگ ہے
قتلِ عام ہو رہے ہیں جابجا
پھر بھی مجلسوں کا وہ ہی رنگ ہے
آی غیب سے صدا بتاؤں تم کو اور کیا
تم نہ روک پاؤ گے یہ مجلسوں کا سلسلہ
حسینیوں کا سایباں بس میرا حسین ہے
حسین حسین بس میرا حسین ہے
خطیب منبر سناں۔۔۔
پر صداؤں کا سخن
اے شہنشاہِ زمن
ایک جیسی ہے فضا ایک جیسا ہے چلن
دے رہے ہیں جو صدا یہ تیرے خونی بدن
کربلا میری زمیں کربلا میرا وطن
اس وطن کا شاہ جہاں بس میرا حسین ہے
حسین حسین بس میرا حسین ہے
خطیب منبر سناں۔۔۔
دین جب ستم کی ضد پہ آ گیا
کربلا میں کہہ رہا تھا لا الہ
کون ہے جہاں میں ایسا سورمہ
جو مجھے یزید سے بچاے گا
سن کے دین کی صدا حسین ابنِ سیدہ
دین کو بچاے گا لہو میں جو نہاے گا
تڑپ کے بولی ایک ماں بس میرا حسین ہے
حسین حسین بس میرا حسین ہے
خطیب منبر سناں۔۔۔
کربلا ہے خلد یہ تو ہے یقیں
کیوں نہ ہو کہ ہے حسین کی زمیں
صفدر اور مظہر عابدی کہو
بعد مرگ ہم تو جاےنگے وہی
جزا کی کاینات میں اٹھا کے جام ہاتھ میں
حسین پہلے آےنگے علی بھی ہونگے ساتھ میں
کہ اس جہاں کا میزباں بس میرا حسین ہے
حسین حسین بس میرا حسین ہے
خطیب منبر سناں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.