Bas ab amma chali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mesum Abbas
اپنے نزدیک جو زہرا کو تڑپتا دیکھا
جوڑ کر ہاتھ حسین ابنِ علی نے یہ کہا
آپ کی واسطے وعدے کو نبھاؤں اماں
دے اجازت کے میں سر اپنا کٹاؤں اماں
کہا شبیر نے رو کر چلے گا حلق پر خنجر
بس اب اماں چلی جاؤ
نہ دیکھا جاےنگے تم سے ہماری موت کا منظر
بس اب اماں چلی جاؤ
میری گردن پہ اے اماں چھری ظالم چلاے گا
نجس زانوں وہ اپنا جس گھڑی سینے پہ رکھے گا
گھٹے گا دم بہت میرا چلے گی سانس رک رک کر
بس اب اماں چلی جاؤ
کہا شبیر نے رو کر۔۔۔
ہر ایک مشکل میں اے اماں مدد کی آپ نے میری
ہمارے ساتھ دریا سے اٹھای لاش غازی کی
تمہارا شکریہ تم نے اٹھایا لاشہء اکبر
بس اب اماں چلی جاؤ
کہا شبیر نے رو کر۔۔۔
مدینہ یاد آجاے نہ کربل میں تجھے اماں
میری دادی پکڑ کر شمر مارے گا مجھے اماں
تمہاری طرح میرے بھی پڑیں گے نیل چہرے پر
بس اب اماں چلی جاؤ
کہا شبیر نے رو کر۔۔۔
یہی سے الوداع کہہ دو ہمارے پیچھے مت آنا
تمہارا پہلو زخمی ہے نہیں تم سے چلا جانا
ہمیں تکلیف ہوتی ہے جو تم چلتی ہو جھک جھک کر
بس اب اماں چلی جاؤ
کہا شبیر نے رو کر۔۔۔
تڑپ جاے گی عباس جری کی لاش دریا پر
شہیدوں کے دلوں پر پھر سے چل جائیگا ایک خنجر
نبی کی لاڈلی تم کو نہ لگ جاے کہیں پتھر
بس اب اماں چلی جاؤ
کہا شبیر نے رو کر۔۔۔
جو تم جھک جھک کے چلتی ہو تمہیں پہچان جاے گی
تمہارے بین سن سن کے تو اسکی جان جاے گی
کہیں گھبراکے زینب آ نہ جاے رن میں بے چادر
بس اب اماں چلی جاؤ
کہا شبیر نے رو کر۔۔۔
نہ جانے صبر تھا سجاد کتنا شہزادی میں
کٹا شبیر کا سر فاطمہ زہرا کی جھولی میں
حسین ابنِ علی کہتے رہے چلتا رہا خنجر
بس اب اماں چلی جاؤ
کہا شبیر نے رو کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.