Bahot hi sakht hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shadman Raza
خدا نے جب ملک الموت کو یہ اذن دیا
کہ روح حضرت سرور نکال کر لے آ
رہے خیال کہ شبیر کو نہ ہو ایذا
حسین پہلے ہی زخموں سے چور چور ہوا
ملک پکارا یہ مجھ سے نہ ہو سکے گا خدا
میں کس طرح سے نکالوں بدن سے جان حسین
بہت ہی سخت ہے یارب یہ امتحان حسین
میں کس طرح سے۔۔۔
لگا ہے زخم تبر بہہ رہا ہے سر سے لہو
بھرے ہیں خون میں جان رسول کے گیسو
قریب جاکے رکھوں دل پہ کس طرح قابو
کہ اس لہو میں تو ہے فاطمہ کے دودھ کی بو
میں کس طرح سے۔۔۔
میں پھر ان آنکھوں پہ ڈھاؤں ستم یہ کیا ہے ضرور
بچھڑ کے وہ علی اکبر سے ہوگئی بے نور
ندا یہ آئی دہںن سے نکال جان حضور
کہا دہن میں تو کانٹے پڑے ہیں رب غفور
میں کس طرح سے۔۔۔
ندا یہ آئی کہ گردن سے کھینچ جان انکی
کہا میں کیا کروں گردن پہ چل رہی ہے چھری
چھری پکڑ کے یہ چلاتی ہے کوئی بی بی
نہ ذبح کر میرے بچے کو میں دعا دوں گی
میں کس طرح سے۔۔۔
ندا یہ آئی کہ سینے سے قبض کر لے جان
کہا وہ تیروں سے چھلنی ہے اے میرے رحمان
ابھی تو مار کے برچھی ہٹا تھا اک شیطان
اور اب تو ہے تہہ زانوئے شمر یہ قرآن
میں کس طرح سے۔۔۔
ندا یہ آئی کہ مظلومیت کہ رتبہ شناس
کمر سے کھینچ لے صابر کے جان بے وسواس
کہا ملک نے تڑپ کے بہ درد و حسرت و یاس
کمر تو ٹوٹ گئی جب سے مر گئے عباس
میں کس طرح سے۔۔۔
فلک سے تب ہوا روح الامیں کا رن میں نزول
کہا پکار کے منہ ڈھانپ لو برائے بتول
پسر کی لاش پہ کھولیں گی بال بنت رسول
صدا یہ تھی ملک الموت کی بہ حزن و ملول
میں کس طرح سے۔۔۔
مطیع حکم ہوں پر فکر ہے یہ اے یزداں
ہر ایک عزو ہے زخمی لگاؤں ہاتھ کہاں
خدا پکارا یہ مشکل کریں گے ہم آساں
نہ تو نکال میرے عاشق غریب کی جاں
میں خود نکال رہا ہوں بدن سے جان حسین
کہ ختم ہونے کو اب ہے یہ امتحان حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.