Baghor sunle zamana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
بغور سن لے زمانہ حسین ایسے تھے
بقا فنا کو بنایا حسینؑ ایسے تھے
چھری کے نیچے وہ خالق سے پیار کی باتیں
اجل کو ہو گیا سکتا حسین ایسے تھے
مخالفت پہ زمانہ تھا اُس طرف لیکن
وہی کیا جو کہا تھا حسین ایسے تھے
سپاہِ شام شجاعت کا لوہا مان گئی
دبے نہ لاکھوں سے تنہا حسین ایسے تھے
کمر کو باندھ کے پیری میں جلتی ریتی سے
اٹھایا بیٹے کا لاشہ حسین ایسے تھے
جوان کی لاش اٹھائی بنائی قبر صغیر
کہیں بھی عزم نہ بدلہ حسین ایسے تھے
ہزار شُکر کے سجدے شہید کرتا ہے
بنایا قطرے کو دریا حسین ایسے تھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.