Ay warise adam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shadman Raza
اے وارث آدم تیری قربانیاں
فرزند فاطمہ تیری قربانیاں
یا حسین تیری قربانی کی سنت کوئی بھی نہ سکا
تیر پر تیر بھی کھا کر تو دعا دیتا رہا
ایسی انمول عبادت کوی بھی کر نہ سکا
خاک کو خاک شفا تو نے کیا ایک طرف
اک طرف آی یہ آواز شہنشاہ نجف
تو نے میدان جفا کو لایق سجدہ کیا
ایک میدان کو جنت کوی بھی کر نہ سکا
یا حسین تیری قربانی۔۔۔
تجھ سے بیعت کا تقاضا جو لعینوں نے کیا
تو نے باطل کے تقاضوں کا جواب ایسا دیا
بن گیا قاریء قرآن بر سر نوکِ سناں
اور پھر ایسی تلاوت کوئی بھی کر نہ سکا
یا حسین تیری قربانی۔۔۔
صبح سے شام تلک لاشیں اٹھاے تھے مگر
یوں لڑا جنگ کے میدان میں حیدر کا پسر
دشت لاشوں سے سجاے کہہ اٹھے جن و بشر
پیاسا رہ کر بھی یہ ہمت کوی بھی کر نہ سکا
یا حسین تیری قربانی۔۔۔
خود رہا پیاسا مگر پیاسوں کو سیراب کیا
ظرف مولا تیرے جیسا کہیں دیکھا نہ سنا
حر کو سینے سے لگایا تو یہی حر نے کہا
ایسی انسان سے محبت کوی بھی کر نہ سکا
یا حسین تیری قربانی۔۔۔
تیرے ہونے سے اذان ہے تیرے ہونے سے نماز
تیرے سجدے سے ملا دین محمد کو فراز
ہر دھڑکتے ہوئے دل کی ہے یہی ایک آواز
یوں دلوں پر تو حکومت کوی بھی کر نہ سکا
یا حسین تیری قربانی۔۔۔
فخر آدم بھی تو ہی ہے فخر حیدر بھی تو ہی
نازش أہل حرم نازش داور بھی تو ہی
تو ہی سردار جناں ہے اور کوثر بھی تو ہی
خود کو آیینہء آیت کوی بھی کر نہ سکا
یا حسین تیری قربانی۔۔۔
پیاسا دریا کے کنارے سے علمدار چلا
کٹ گےء بازو مگر نظروں میں اصغر ہی رہا
مشک سے پانی گیا اور دین سے غازی گیا
یہ وفاییں یہ اطاعت کوی بھی کر نہ سکا
یا حسین تیری قربانی۔۔۔
ایک مستور نے مشکل میں بڑا کام کیا
تیری مظلومی کا پرچم سر عام کیا
خود تو بے گھر ہوی گھر گھر تیرا پیغام دیا
اس طرح تیری حمایت کوی بھی کر نہ سکا
یا حسین تیری قربانی۔۔۔
شادماں ہو گیء زہرا جو قلم چلتا رہا
اپنے الفاظ میں پرسہ تو انہیں دیتا رہا
رات دن نوحے جو مظہر رو کے تو لکھتا رہا
ذکرِ شہ میں یہ ریاضت کوی بھی کر نہ سکا
یا حسین تیری قربانی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.