Ay teen din ke pyase
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Anj. Muhibane Hussain
یا حسین یا حسین یا حسین یا مظلوم
اے تین دن کے پیاسے یہ تیرا معجزہ ہے
تو نے لہو دیا تو اسلام جی اٹھا ہے
راہ خدا میں تو نے سب کچھ لٹا دیا ہے
محسوس کرنے والا ہر دل تڑپ رہا ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
اصغر نے خون اگلا گردن پہ تیر کھا کر
برچھی لگی جو دل پر تڑپے زمیں پہ اکبر
بازو کٹا کے سویا دریا پہ شیر حیدر
تیرہ برس کا قاسم پامال ہو گیا ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
اوجھل ہر ایک سہارا آنکھوں سے ہو گیا ہے
عباس بھی سدھارے اکبر بھی کھو گیا ہے
حد یہ ہے بے زباں بھی تربت میں سو گیا ہے
گھر تیرا لٹ گیا ہے آباد کربلا ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
غربت میں دشمنوں نے یوں دشمنی نکالی
مرجھا گیء ہے تیرے گلشن کی ڈالی ڈالی
دونوں جہاں میں پہنچی تیرے لہو کی لالی
سوکھے گلے سے تیرے اتنا لہو بہا ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
دونوں چلے تھے گھر سے اسلام کو بچانے
بھای بہن پہ گزری کیا کیا ہے کون جانے
دونوں کو مل کے لوٹا اس ارض کربلا نے
بھای بھی بیکفن ہے خواہر بھی بے ردا ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
جنت کی شہزادی ہے مادر گرامی
شیر خدا پدر ہے حیدر ہے نام نامی
بھای حسن ہے جس کی شاہ ہونے کی غلامی
اتنے لقب کا مالک مظلوم کربلا ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
ہارا ہے جنگ تجھ سے باطل کا ہر سپاہی
تو نے مٹای حر کی تقدی کی سیاہی
دی مسجدوں نے بڑھ کر اس بات کی گواہی
مظلومیت سے تیری اسلام کی بقاء ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
لوحے کی بیڑیوں کا بیمار بوجھ اٹھاے
تیرے ہی راستے پر اپنے قدم جماے
اللّٰہ کی رضا میں خاموش سر جھکائے
پھولوں پہ چلنے والا کانٹوں پہ چل رہا ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
اک دو پہر میں تجھ پر کیا کیا ستم ہوے ہیں
شرمندہ تیرے آگے دنیا کے غم ہوے ہیں
اب تک تیرے مصائب تحریر کم ہوے ہیں
جو دل پہ تیرے گزری وہ کون لکھ سکا ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
مصروف غم ہے کب سے یہ کاینات ساری
کیسے سرور کم ہو اس دل کی بیقراری
ہر زخم سے ابھی تک اس کے لہو ہے جاری
صدیاں گزر گیء ہیں مرحم نہیں ملا ہے
یا حسین یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.