Ay shimr mere laal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
بولے شبیر کے سرور کو سنبھالو اماں
آخری بار کلیجے سے لگا لو اماں
سن کے بیٹے کی صدا آگیء خاتون جناں
دشت میں کہنے لگی ماں ہے میرا لال کہاں
بکھراے بال کہتی ہے جنگل میں فاطمہ
اے شمر میرے لال کو ایسے نہ زبح کر
پالا ہے چکی پیس کے میں نے حسین کو
دو بوندھ پانی دیدے زرا نور عین کو
ہے تین دن سے خشک گلا وامصیبتا
---اے شمر میرے لال کو
میں ماں ہوں میرے سامنے مت قتل کر اسے
سوکھا گلا ہے کس طرح خنجر تیرا چلے
منظر یہ دیکھ دیکھ کے روتے ہیں مصطفیٰ
---اے شمر میرے لال کو
معلوم تھا کہ ہوگی شہادت حسین کی
معلوم تھا نہ جان بچےگی پسر تیری
ایسا کوئی بھی قتل نہیں آج تک ہوا
---اے شمر میرے لال کو
اتنے بدن میں تیر چبھے ہیں میں کیا کروں
میں کونسا بدن سے بھلا تیر کھینچ لوں
ایسا چھبا ہے تیر کے ہلتا نہیں زرا
---اے شمر میرے لال کو
میت اٹھا چکا ہے بہتر کی لاڈلا
اکبر کے خوں میں ڈوب گیء شاہ کی عبا
اسکی جبیں سے خون ہے بے شیر کا گلا
---اے شمر میرے لال کو
میں اسکو دیکھ دیکھ کے روتی رہی سدا
جب جب بھی چومتی تھی میں حلقوم شاہ کا
اماں نہ رویےء یہی کہتا تھا بارہا
---اے شمر میرے لال کو
شبیر قتل ہوگئے میں دیکھتی رہی
شہ کی زمین گرم پہ میت پڑی رہی
چالیس روز دھوپ میں لاشہ پڑا رہا
---اے شمر میرے لال کو
اللہ کربلا کو مبارک اگر گیا
تڑپے گا دیکھ دیکھ کے روضہ حسین کا
ریحان ہے یقین کہ گونجے گی اک صدا
---اے شمر میرے لال کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.