Apni aghosh mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shadman Raza
ہاے یا حسین اے یا حسین
چل رہی ہے میری گردن پہ چھری
اپنی آغوش میں لے لو اماں
کہہ رہے تھے یہ حسین ابنِ علی
اپنی آغوش میں لے لو اماں
تشنہ لب نازوں کا پالا ہے تمہارا بیٹا
قتل اب ہونے ہی والا ہے تمہارا بیٹا
رکنے والی ہے ہر ایک سانس میری
اپنی آغوش میں لے لو اماں
چل رہی ہے میری۔۔۔
اپنے بچپن کا نبھاتا ہوں یہ وعدہ دیکھو
میں نے بدلہ تو نہیں اپنا ارادہ دیکھو
سر میرا کاٹنے والا ہے شقی
اپنی آغوش میں لے لو اماں
چل رہی ہے میری۔۔۔
تھک گیا لاشیں اٹھا کر بھرے لشکر کی
لاش قاسم کی میں لایا ہوں کبھی اکبر کی
خود بنای ہے لحد میں نے علی اصغر کی
دو تسلی مجھے سینے سے لگا لو اماں
ہاے یا حسین اے یا حسین
چل رہی ہے میری۔۔۔
کتنی بے چین ہے اماں میری زینب خواہر
آ کے ٹیلے پہ وہ خود دیکھ رہی ہے منظر
ہو رہی ہے اسے تکلیف بڑی
اپنی آغوش میں لے لو اماں
چل رہی ہے میری۔۔۔
مر گیا میرا جری بھای مگر صبر کیا
میرے اکبر نے سناں کھای مگر صبر کیا
مل گیء خاک میں تصویر نبی
اپنی آغوش میں لے لو اماں
چل رہی ہے میری۔۔۔
ہاجرہ آسیہ مریم بھی اسی دشت میں ہے
نوح بھی حضرتِ آدم بھی اسی دشت میں ہے
رو رہے ہیں میری غربت پہ سبھی
اپنی آغوش میں لے لو اماں
چل رہی ہے میری۔۔۔
کھو دیےء دشت میں آنکھوں کے اجالے میں نے
کھا لیا دل پہ بہت درد کے بھالے میں نے
موت آتی ہے تو آ جاے ابھی
اپنی آغوش میں لے لو اماں
چل رہی ہے میری۔۔۔
کلمہ گو خون رلاتے ہیں مجھے مقتل میں
دیکھ لو کتنا ستاتے ہیں مجھے مقتل میں
ہل گیء دیکھ لو مقتل کی زمیں
اپنی آغوش میں لے لو اماں
چل رہی ہے میری۔۔۔
اک گزارش ہے میری تم سے اب اتنی مادر
اماں بابا کے قسم ڈھانپ لو منہ پر چادر
دیکھا جائے گا نہ اب تم سے یہ خونی منظر
ارے قتل ہوتا ہوں نگاہوں کو ہٹا لو اماں
ہاے یا حسین اے یا حسین
عرض کرتے ہی نواب ہو گیا محشر برپا
خاک اڑھانے لگی مقتل میں جنابِ زہرا
شادماں جب یہ صدا شاہ نے دی
اپنی آغوش میں لے لو اماں
چل رہی ہے میری۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.