Amma tere bete ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
اماں تیرے بیٹے کو ستمگروں نے مارا
سجدے میں ہوا قتل بھرا گھر تیرا پیاسا
برچی علی اکبر کا کلیجے سے نکالی
عاشور کو میت بھی اکیلے ہی اٹھای
پھر بھی شہ دیں پر نہ کیا رحم زرا سا
اماں تیرے بیٹے کو۔۔۔
عباس کے لاشے پہ یہ سرور نے صدا دی
بھای تیری رخصت نے کمر توڑ دی میری
جب سو گیا ہاے میرا غازی لب دریا
اماں تیرے بیٹے کو۔۔۔
وہ ظلم و ستم شاہ پہ میدان میں ٹوٹے
زخموں پہ لگے زخم شہنشاہِ ہدا کے
بے جان تھا وہ جب سوے زمیں زین سے آیا
اماں تیرے بیٹے کو۔۔۔
خنجر لیےء جو شمر بڑھا جانب سرور
بچی نے کہا مار نہ ظالم نہ ستم کر
پھٹتا تھا جگر دور سے منظر جو یہ دیکھا
اماں تیرے بیٹے کو۔۔۔
جب گردن سرور پہ رکھا شمر نے خنجر
بیٹی سے کہا بابا نے ٹہرو نہ یہاں پر
سجدے میں لعیں نے سر شبیر کو کاٹا
اماں تیرے بیٹے کو۔۔۔
ننھا سا گلا رکھ کے شہ دیں کے گلے پر
بچی نے کہا شمر چلا ہم پہ بھی خنجر
بیٹی کا لگا سامنے بابا کے طمانچہ
اماں تیرے بیٹے کو۔۔۔
خنجر جو چلا شہ کے گلے پر سر مقتل
ہر ضرب سے برپا ہوا محشر سر مقتل
سر پیٹ کے نبیوں نے کیا شاہ پہ گریہ
اماں تیرے بیٹے کو۔۔۔
سر کاٹ کے یہ ظلم کیا اور انہوں نے
پامال کیا لاشہء شبیر سموں نے
اعضائے شہ دیں کو مسلمانوں نے کاٹا
اماں تیرے بیٹے کو۔۔۔
تیروں کے لگے زخم شہ دیں کے بدن پر
زخمی تھا بہت نیزوں سے توحید کا مظہر
پھر جلتی ہُوئی ریت کو ہر زخم پہ ڈالا
اماں تیرے بیٹے کو۔۔۔
ریحان و ارم بس وہ قیامت کی گھڑی تھی
جب قبر پہ زہرا کی یہ زینب نے بکا کی
بے گور و کفن دشت میں تھا شاہ کا لاشہ
اماں تیرے بیٹے کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.