Amma mai thak
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shadman Raza
گردن سے شہ کی خنجر قاتل قریب تھا
زہرا سرہانے آ گیء کرتی ہوی بکا
زانوں کی ماں کی شاہ نے تب سر کو رکھ دیا
آنکھیں تھی بند اور یہ نوحہ لبوں پہ تھا
شبیر کہہ رہے ہیں آنسوں بہا بہا کے
اماں میں تھک چکا ہوں لاشے اٹھا اٹھا کے
میں نے اٹھای اماں ہاتھوں پہ لاش اکبر
ان ہاتھوں سے بنائی خود میں نے قبر اصغر
یوں مارتے ہیں ظالم مجھکو رلا رلا کے
اماں میں تھک چکا۔۔۔
میدان سے مجھکو جس دم عباس نے پکارا
خم آ گیا کمر میں ٹوٹا میرا سہارا
دریا پہ جا رہا تھا میں سر جھکا جھکا کے
اماں میں تھک چکا۔۔۔
اکبر میری نظر کی بینائی لے گےء تھے
گر گر کے پوچھتا تھا بیٹا میرا کدھر ہے
وہ مجھکو ڈھونڈتا تھا گردن اٹھا اٹھا کے
اماں میں تھک چکا۔۔۔
دو بھانجوں کے میرے جب رن سے آے لاشے
زینب نے لاڈلوں کے جس وقت پاے لاشے
سجدے وہ کر رہی تھی آنسوں بہا بہا کے
اماں میں تھک چکا۔۔۔
اماں میری نظر میں منظر وہ چھا رہے ہیں
بچی پہ میری اعدا یوں ظلم ڈھا رہے ہیں
پانی بہا رہے ہیں اس کو دکھا دکھا کے
اماں میں تھک چکا۔۔۔
گزریں گے اور مصایب میری بہن کے اوپر
آنکھوں میں پھر رہا ہے یہ دردناک منظر
وہ شام جا رہی ہے نوحے سنا سنا کے
اماں میں تھک چکا۔۔۔
اے شادمان و ماجد کیسے پڑھے یہ منظر
جب حلق رکھ رہی تھی زہرا گلوے شہ پر
گردن جھکا جھکا کے خنجر ہٹا ہٹا کے
اماں میں تھک چکا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.