Amma mai thak
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
کہتے تھے رن میں سرور
مارا گیا برادر
ٹوٹی کمر ہے میری
لاشے اٹھا اٹھا کر
اماں میں تھک گیا ہوں
سہہ روز کا ہوں پیاسا
میں ہو گیا اکیلا
اصغر کو دفن کر کے
خود بن گیا ہوں لاشہ
دیکھو میرا مقدر
اماں میں تھک گیا ہوں۔۔۔
یہ فکر کھا رہی ہے
اب شام آ رہی ہے
منصوبیں فوج اعدا
اب یہ بنا رہی ہیں
چھینے حرم کی چادر
اماں میں تھک گیا ہوں۔۔۔
اے اماں یہ نہ پوچھو
کیا ہو گیا ہے مجھکو
تم خود ہی زخم اکبر
میداں میں آ کے دیکھو
قابو نہی ہے دل پر
اماں میں تھک گیا ہوں۔۔۔
مقتل سے چن کے لایا
پامال ایک لاشہ
ہاتھوں کی جس کی مہندی
دیتی تھی مجھکو پرسہ
آنسوں بہا بہا کر
اماں میں تھک گیا ہوں۔۔۔
بے دست ہو کے غازی
سوتا ہے نیند گہری
ڈوبا لہو میں پرچم
زخمی ہے مشک اس کی
اسکو جگا جگا کر
اماں میں تھک گیا ہوں۔۔۔
ٹوٹی کمر سنبھالوں
یا دل پہ ہاتھ رکھوں
جو تیر آ رہے ہیں
ہاتھوں سے کیسے روکوں
خود کو بچا بچا کر
اماں میں تھک گیا ہوں۔۔۔
خوشبو بتا رہی ہے
آپ آ گیء ہیں رن میں
میں کب سے ڈھونڈتا ہوں
کربوبلا کے بن میں
آجاؤ خود ہی مادر
اماں میں تھک گیا ہوں۔۔۔
آی صداے زہرا
ریحان کربلا میں
تنہا نہیں ہے اب تو
اس مقتل جفا میں
کیوں کہہ رہا ہے دلبر
اماں میں تھک گیا ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.