Amma mai pyasa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Mohsin Ali
فرزند پیمبر پہ وہ عاشور کی رات
منہ چھپانے لگی گھبرانے لگی نہر فرات
سو گےء باٹ کے شبیر جو مقتل میں حیات
فاطمہ آگیء صحرا میں غم و رنج کے ساتھ
کیا صدا آتی تھی اس وقت میں بتاتا ہوں
صدا شہیدوں کی کیا تھی وہی سناتا ہوں
اماں میں پیاسا ہوں اماں میں پیاسا ہوں
بنت رسول پہلے گیء جانب فرات
کیا دیکھتی ہے خاک پہ دو ہے بریدہ ہاتھ
ساحل پہ جسم جسم پہ تیروں کی کاینات
دیکھا جو ماں کو آ گیء غازی کے لب پہ بات
اماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
مقتل میں اک جوان جو سینہ فگار تھا
زہرا پکاری یہ تو ہے تصویر مصطفیٰ
روی تڑپ کے بولی میرے لال کیا ہوا
اک آہ بھر کے لاشہء اکبر نے دی صدا
اماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
دو چھوٹے چھوٹے لاشے بھی بے سر تھے خاک پر
زہرا پکاری یہ میرے زینب کے ہیں پسر
لاشوں کے پاس بیٹھ گیء دل کو تھام کر
کہتے تھے لاشعون و محمد کے خون میں تر
اماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
حر جون اوسجا حبیب وفا شناس
ان کے قریب جب گیء زہرا فلک وقار
تعظیم کے لئے اٹھی ہر لاش بار بار
بولا ہر ایک سید والا کا جانثار
اماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
اک لاش غلطاں میں اتنی صغیر تھی
آمد پہ جس کی تھا بڑا قاتل کو تیرگی
بو آ رہی تھی آنکھوں سے خوں اور شیر کی
زہرا کا دل الٹ گیا آواز جب سنی
اماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
کانپی زمین کربوبلا زلزلہ اٹھا
جیسے ہی اک نشیب میں ماں کا گزر ہوا
دیکھا تھا تن حسین کا تیروں پہ ہے رکھا
زہرا نے حال پوچھا تو لاشے نے دی صدا
اماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
زہرا نے بال کھولے ردا ڈالی لاش پر
بولی تڑپ کے اے میرے مظلوم تیرا سر
کس نے شگاف کر دیا زخمی کیا جگر
لب تر کروں گی اشکوں سے تیرے کہے اگر
اماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
بولے حسین کیا پیوں پانی اے اماں جاں
پیاسا شہید ہو گیا معصوم بے زباں
سنتا ہوں قتل گاہ میں پیاسوں کی ہچکیاں
اماں اس علقمہ نے لیا میرا امتحاں
اماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
ریحان درد ناک ہے کتنا یہ واقعہ
آل نبی کو دشت میں پانی نہیں ملا
گریہ کناں ہے خلد میں زہرا و مرتضیٰ
آتی ہے کربلا سے محسن یہی صدا
اماں میں پیاسا ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.