Amma kise bulaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shadman Raza
دیکھا جو دشتِ خونی میں زہرا کے چین نے
فریاد اماں زہرا سے یوں کی حسین نے
اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گئے
اماں کسے بلائے حسین
مہماں بلا کے امت نے دل کا سکون لوٹا ہے
نیزہ ستم کا اے اماں سینے میں میرے ٹوٹا ہے
طوفان آنسوؤں کا ہے ساحل بھی مجھ سے روٹھا ہے
اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گئے
اماں کسے بلاے حسین۔۔۔
مانگا دعاؤں میں جس کو
اس کو بھی کھو چکا ہوں میں
کڑیل جواں کے لاشے پر
مقتل میں رو چکا ہوں میں
بینائی کھو چکا ہوں میں
برباد ہو چکا ہوں میں
اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گئے
اماں کسے بلائے حسین۔۔۔
خیمے میں جھولا روتا ہے
روتا ہے قلب مادر کا
تڑپا ہے میرے ہاتھوں پر
ننھا سا لاشہ اصغر کا
یہ آخری سپاہی تھا
اے اماں میرے لشکر کا
اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گئے
اماں کسے بلائے حسین۔۔۔
پیاسوں کی پیاس پر اماں قربان ہوگیا غازی
ایک مشق پر فدا ہو کر
بے جان ہو گیا غازی
اماں وفا کی دنیا کا
قرآن ہو گیا غازی
اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گئے
اماں کسے بلائے حسین۔۔۔
انصار و اقربا میرے
سر کو کٹا کے سوتے ہیں
پردیسیوں پہ اے اماں
کیا ایسے ظلم ہوتے ہیں
دیکھو حسین کی غربت
سب زخم دل کے روتے ہیں
اکبر اصغر قاسم غازی سارے چلے گئے
اماں کسے بلائے حسین۔۔۔
بیٹے کی گفتگو سن کر
روئی رسول کی بیٹی
جلتی زمیں پہ بیٹھ کر
بولی رسول کی بیٹی
میں تیرے ساتھ ہوں بیٹا
یعنی رسول کی بیٹی
آجا میری گود میں آجا
قربان ہو یہ ماں
آجا میرے حسین آ جا۔۔۔
ہر امتحان میں بیٹا میں تجھکو حوصلہ دونگی
زخموں پہ تیرے اشکوں کا مرہم لگا دونگی
ان ظالموں کی نظروں سے
آجا تجھے بچاؤں گی
آجا میری گود میں آجا
قربان ہو یہ ماں
آجا میرے حسین آ جا۔۔۔
گھوڑے کے زین سے مولا
جس دم زمیں پر آل
غم سے کلیجہ تھام کر
زہرا پکار اٹھی ہائے
پھیلا کے اپنے ہاتھوں کو جھولا بنا لیا ہائے
آجا میری گود میں آجا
قربان ہو یہ ماں
آجا میرے حسین آ جا۔۔۔
ہے شادماں کے لب پر
نوحہ جنابِ زہرا کا
مقتل نے اس روایت کو
کچھ اس طرح لکھا تھا
خود مظہر عابدی جس کو نوحے میں ڈھال کر رویا
آجا میری گود میں آجا
قربان ہو یہ ماں
آجا میرے حسین آ جا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.