Amma hussain hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
آواز دے رہی تھی
مقتل میں لاش سرور
کیا ڈھونڈتی ہو مادر
لاشے پہ میرے آ کر
اماں حسین ہوں میں
سینے پہ ہاتھ رکھ دو
شاید کے چین آے
ممکن نہیں نظر اب
تم کو حسین آے
لاشہ ہے میرا بے سر
اماں حسین ہوں میں۔۔۔
تم چومتی تھی جس کو
اماں یہ وہ گلا ہے
خنجر سے کٹ چکا ہے
اب خون رس رہا ہے
پہچان مجھکو مادر
اماں حسین ہوں میں۔۔۔
وہ دیکھے لاش اکبر
نیزے میں دل ہے جس کا
تنہا اٹھایا میں نے
اس کا جوان لاشہ
ٹکڑے جگر ہے مادر
اماں حسین ہوں میں۔۔۔
دیتی ہے ماں تڑپ کر
اصغر کو جب صداییں
بانو کو ڈھونڈتی ہے
بے شیر کی نگاہیں
لگتی ہے چوٹ دل پر
اماں حسین ہوں میں۔۔۔
اماں میں کھو چکا ہوں
عباس جیسا بھائی
بازو اٹھا لیےء تھے
میت نہیں اٹھائ
آیا ہوں سب لٹا کر
اماں حسین ہوں میں۔۔۔
جاے اب سمر نہ
تاحشر ماں یہاں سے
کہتی تھی لاش سرور
اب بھی رضا یہ ماں سے
بیٹھی رہو یہاں پر
اماں حسین ہوں میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.