Alwida ay behan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
الوداع اے بہن الوداع
بولے شاہ زمن الوداع
قتل کا میرے لمحہ قریب آگیا
اک اندھیرا سا چاروں طرف چھا گیا
وقت سے پہلے سورج بھی گہن آگیا
میں ہوں تنہامیرا ہر سہارا گیا
الوداع اے بہن۔۔۔
چلتے چلتے فقط تم سے ہے اک سوال
میری پیاری سکینہ کا رکھنا خیال
بن میرے زندہ رہنا ہے اِس کو محال
میری بچی کو ہونے نہ دینا ملال
الوداع اے بہن۔۔۔
جب گروں اپنے گھوڑے سے سُوئے زمیں
اور جھکادوں میں سجدے میں اپنی جبیں
مجھ کو زبح کرے گا جو شمرِ لعیں
تم نہ آجانا خیمے سے باہر کہیں
الوداع اے بہن۔۔۔
میرے کنبے کی اب ہو تمہی پاسباں
ہے میرا جانشیں لاغر و ناتواں
راہِ کوفہ ہے زنجیر اور بیڑیاں
اب تمہارے حوالے ہے یہ کارواں
الوداع اے بہن۔۔۔
لوٹنے آئے خیموں کو جب اشقیائ
ہو سکے تو بچا لینا اپنی ردا
صبر کرنا نہ کرنا کبھی بد دُعا
ہر قدم پر مددگار ہوگا خدا
الوداع اے بہن۔۔۔
یوں نہ گردش میںآیا ستارہ کبھی
یوں ہوئے تھے نہ ہم بے سہارا کبھی
ساتھ اک پل نہ چھوٹا ہمارا کبھی
اب نہ آئے گا بھائی تمہارا کبھی
الوداع اے بہن۔۔۔
اے بہن ایسی بھی آئے گئی رہ گزر
جب ملے تم کو رستے میں شیریں کا گھر
اور پہچان لے تم کو شیریں اگر
کہنا وعدہ ہوا پورااے خود سیعر
الوداع اے بہن۔۔۔
سو گئے خاک پر تشنہ لب شاہِ دیں
جل گئے خیمے اور چادریں چھن گئیں
ہوگئی خالی شبیر سے یہ زمیں
ایک صدائے الم آج تک ہے یہیں
الوداع اے بہن۔۔۔
بھیج محشر غریبُ الوطن پر سلام
تشنہ لب خستہ تن بے کفن پر سلام
شہہ کے انصار پر پنجتن پر سلام
اک بھائی پہ اور اک بہن پر سلام
الوداع اے بہن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.