Allah kya jigar tha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اک دو پہر میں اپنا بھرا گھر لٹا دیا
اللہ کیا جگر تھا جناب حسین کا
زخمی بدن فراق پسر تشنگی الم
تنہایی فوج شام کا نرغہ نےء ستم
انصار و اقربا کے بچھڑنے کا دل میں غم
خیمے سے آ رہی تھی صداے بکا بہم
---اللہ کیا جگر تھا
جب آے اذن لینے کو عباس با وفا
حسرت سے انکو دیکھ کے شبیر نے کہا
جاؤ سدھارو بھائی نگہبان ہے خدا
ہم جانتے ہیں دور نہیں آپ سے قضاء
---اللہ کیا جگر تھا
جس وقت استغاثہء عباس کو سنا
جاتے تھے رن میں ٹھوکریں کھاتے شہ ہدا
ناگاہ ایک سمت میں بازو پڑا ملا
دل تھام کر حسین نے اس کو اٹھا لیا
---اللہ کیا جگر تھا
بھائی کے بعد رن میں گیا نوجواں پسر
برچی نے ٹکڑے کر دیا اسکا دل و جگر
پہنچے قریب لاش کے اور بیٹھے خاک پر
برچی جگر سے کھینچی تو ہاتف نے دی خبر
---اللہ کیا جگر تھا
ایوب دیکھو صبر شہنشاہ کربلا
تنہا جوان لال کا لاشہ اٹھا لیا
ہاتھوں پہ لےکے خیمے کی جانب جری چلا
دیکھا نہ ہوگا ایسا کسی دل کا حوصلہ
---اللہ کیا جگر تھا
سب فوج قتل ہوگیء اب کوئی بھی نہیں
نرغہ کےء ہیں شام کے اعدا عدوےء دیں
برسا رہے ہیں تیروں کو ہر سمت سے لعیں
ہاتھوں پہ اپنے لاتے ہیں بانو کے مہ جبیں
---اللہ کیا جگر تھا
میداں میں شیر خوار کو لاے جونہی حسین
کھویا سپاہ شام نے اپنا سکون وچین
پیکاں گلے سے لپٹا ہوا کر رہا تھا بین
کس صبر سے جدا کیا وہ شاہ مشرقین
---اللہ کیا جگر تھا
دفنا کے شیر خوار کے لاشے کو شاہ دیں
آے قیام زینب کلثوم کےقریں
لپٹی سکینہ قدموں سے دل سوگ تھا حزیں
بابا نہ آپ جایےء کہتی تھی مہ جبیں
---اللہ کیا جگر تھا
لپٹا کے اپنی بیٹی کو سرور نے یہ کہا
سب ہوگےء انیس و اعزا میرے جدا
ہم جاے قتل گاہ میں ہے مرضیء خدا
رن کو سدھارے کہتے ہوئے شاہ الوداع
---اللہ کیا جگر تھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.