Allah ki riza hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Bober Ali
اللہ کی رضا ہے محبت حسین کی
پوچھو رسول پاک سے عظمت حسین کی
تاریخ ہے گواہ کے کفر یزید سے
اسلام کو بچاے گی دولت حسین کی
اللہ کی رضا ہے۔۔۔
دریا کنارے لاشہء عباس دیکھ کر
أہل عزا نہ پوچھیے حالت حسین کی
اللہ کی رضا ہے۔۔۔
رن سے جوان بیٹے کا لاشہ اٹھاتے ہیں
سب سے بڑی یہی ہے مصیبت حسین کی
اللہ کی رضا ہے۔۔۔
دم ٹوٹتا تھا اسکا جو آنکھوں کا نور تھا
جاتی نہ کیسے رن میں بشارت حسین کی
اللہ کی رضا ہے۔۔۔
بیٹی علی کی پیٹ کے سر اپنا رہ گئی
دشت بلا میں دیکھ کے حالت حسین کی
اللہ کی رضا ہے۔۔۔
ابھریں گے ہر زمانے میں کچھ وقت کے یزید
ہر دور کو رہے گی ضرورت حسین کی
اللہ کی رضا ہے۔۔۔
ہر مجلس حسین میں آتی ہیں فاطمہ
جب سے ہوی ہے رن میں شہادت حسین کی
اللہ کی رضا ہے۔۔۔
محشر کا خوف انکو ہے ہم کو نہیں غلام
ہم کو نصیب ہوگی شفاعت حسین کی
اللہ کی رضا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.