Allah ka zakir
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Irfan Haider
مجھے بھول جاے دنیا
میں اگر تجھے بھلا دوں
یا حسین
تیروں کے مصلے پر تو نے
جو سجدہ کیا کوئی کر نہ سکا
جس خاک پہ تیرا خون بہا
اس خاک کے ہر زرے نے کہا
اللّٰہ کا تو ذاکر ہے
اور تیرا ذاکر میں ہوں حسین
یا حسین یا حسین
دنیا یہ بھلاے گی کیسے
بازار جفا میں جب تو نے
قرآن سنایا نیزے پر
قرآن مخاطب تجھ سے ہوا
اللّٰہ کا تو ذاکر ہے۔۔۔
چاند اور ستارے بام فلک
رضوان جناں سب حور و ملک
سب فرش کے تبقے اور شجر
ہے سب کے لبوں پر ایک صدا
اللّٰہ کا تو ذاکر ہے۔۔۔
اللّٰہ کی تو نے لاج رکھی
توحید تیری مقروض ہوی
اللّٰہ اللّٰہ یہ شان تیری
پھر کیوں نہ کہے ہر ابد خدا
اللّٰہ کا تو ذاکر ہے۔۔۔
بر وقت اسے ملتی نہ اجر
امداد تیری زہرا کے پسر
مٹ جاتا جہاں سے دین خدا
اب کہتا رہے گا دین صدا
اللّٰہ کا تو ذاکر ہے۔۔۔
تاریخ کے بوجھل ہاتھوں نے
یہ بات لکھی ہے روتے ہوے
اے شیر خدا کے لال سلام
کہتے ہیں تجھے خود شیر خدا
اللّٰہ کا تو ذاکر ہے۔۔۔
وہ ملکۂ غیرت بنت علی
جو تیرے سہارے جیتی تھی
جب محوِ تلاوت دیکھا تجھے
کہتا تھا دل محروم ردا
اللّٰہ کا تو ذاکر ہے۔۔۔
ہاے کشتۂ تیغِ ظلم و جفا
ہے تجھ سا نمازی کون بھلا
نیزے سے اقامت تو نے کہی
تیروں کے مصلے نے یہ کہا
اللّٰہ کا تو ذاکر ہے۔۔۔
عرفانِ نبی عرفانِ خدا
مجھکو تو عزاخانوں سے ملا
اے مظہر یزداں کے بیٹے
سجدے میں یہی مظہر نے کہا
اللّٰہ کا تو ذاکر ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.