Aliun waliullah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Irfan Hussain
گونجی یہ صدا زمین پر پروردگار کی
علی ین ولی اللہ علی ین ولی اللہ
محنت علی کے لال کی رنگ لای ہے
سر دیکے اپنا شاہ نے ولایت بچای ہے
کیا کیا نہ غم اٹھاے ولایت کے واسطے
لاشوں پہ لاش لاے ولایت کے واسطے
زخموں پہ زخم کھائے ولایت کے واسطے
اسکے لیے حسین نے دنیا لٹای ہے
محنت علی کے۔۔۔
سر دیکے اپنا۔۔۔
برچی کو نوجواں کا جگر پیش کر دیا
اصغر کے جیسا نور نظر بیش کر دیا
اس کے لئے حسین نے گھر پیش کر دیا
قد مر کے شہ نے عمر ولایت بچای ہے
محنت علی کے۔۔۔
سر دیکے اپنا۔۔۔
مرنے کو شہ کے سامنے چھوٹے بڑے گےء
ہونٹوں پہ اپنے پیاس سجا کر لڑے گےء
میدان میں دعائے ولایت پڑے گےء
یہ شان کربلا کے شہیدوں نے پای ہے
محنت علی کے۔۔۔
سر دیکے اپنا۔۔۔
قربانیء حسین میں ایسی امنگ تھی
دنیا بہت نبی کے نواسے پہ تنگ تھی
کربوبلا ولایت حیدر کی جنگ تھی
قربانی ء حسین تصور پہ چھائی ہے
محنت علی کے۔۔۔
سر دیکے اپنا۔۔۔
اللہ رے بتول کے فرزند کا جگر
ہونے کو ہوگیا تھا جدا شہ کا سر سے تن
مقصد سے پھر بھی اپنے ہٹای نہیں نظر
نیزے پہ داستان ولایت سنای ہے
محنت علی کے۔۔۔
سر دیکے اپنا۔۔۔
تھا شاہ دیں کے خون کا پیاسا ہر آدمی
کربوبلا میں لٹتی تھی دنیا حسین کی
دنیا کو تھی ولایت حیدر سے دشمنی
بے جرم تیغ سوکھے گلے پر چڑھائی ہے
محنت علی کے۔۔۔
سر دیکے اپنا۔۔۔
توڑا گیا پہاڑ غموں کا امام پر
بازو دیے کسی نہ ولایت کے نام پر
پانی تھا بند طفل شہ تشنہ کام پر
قاسم نے اپنے خون سے مہندی لگای ہے
محنت علی کے۔۔۔
سر دیکے اپنا۔۔۔
قربانی ء حسین کی دولت سنبھال کے
پیاسے مجاہدوں کی امانت سنبھال کے
رکھنا دلوں میں اپنے ولایت سنبھال کے
عرفان یہ شہید وفا کی کمائی ہے
محنت علی کے۔۔۔
سر دیکے اپنا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.