Ahsantum ya husain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
نیزے پہ گےء جب شاہ امم
سر پیٹ رہے تھے اہل حرم
سادات میں اک بیزاری تھی
کہرام تھا اور غم خواری تھی
جب شاہ نے یہ منظر دیکھا
سر پیٹ رہے ہیں آل عبا
شبیر نے پڑھ کے بسم اللّٰہ
بر نوکِ سِناں قرآن پڑھا
کچھ دیر میں پھر منظر بدلہ
کم ہونے لگی ماتم کی صدا
خوش رنگ فضائیں چھانے لگی
احسن کی صداییں آنے لگی
پہنچی جو فلک تک شہ کی صدا
اللّٰہ نے بھی خوش ہو کے کہا
احسنتم یا حسین
احسنتم یا حسین
ارواح میں جو وعدہ تھا کیا
وہ تم نے نبھایا ہے
اسلام کی خاطر جنگل میں
گھر اپنا لٹایا ہے
راضی ہوں میں تجھ سے میرے ولی
اے ابنِ بتول اے ابنِ علی
کرتا ہوں میں تیرا شکر ادا
احسنتم یا حسین۔۔۔
سن کر یہ سخن اللّٰہ کے
کہتے تھے یہ رسول اللّہ
قربان میں تجھ پر سو جان سے
واہ میرے حسینا واہ
بچپن میں اے میرے لخت جگر
وعدہ جو کیا تھا اے دلبر
وہ تم نے کیا ہے آج وفا
احسنتم یا حسین۔۔۔
نیزے کی اَنی پر آ کر بھی
قرآن سنایا ہے
ہم جیت گےء سر دے کر بھی
دنیا کو بتایا ہے
دیکھی جو شجاعت بیٹے کی
اور سن کے تلاوت بیٹے کی
حیدر کی نجف سے آی صدا
احسنتم یا حسین۔۔۔
زہرا نے کہا اے لال تجھے
تنہا نہ کروں گی میں
جاے گا اگر تو شام تلک
تو ساتھ چلوں گی میں
ہے ناز بہت تجھ پر بیٹا
جو شیر پلایا تھا اس کا
کیا خوب کیا ہے فرض ادا
احسنتم یا حسین۔۔۔
کیا خوب فریضہ اے بھای
انجام دیا تم نے
جو کام نہ کوئی کر پاتا
وہ کام کیا تم نے
شبیر سے کہتے تھے یہ حسن
بس اب نہ کرو تم رنج و محن
ہے ذات تمہاری فخر خدا
احسنتم یا حسین۔۔۔
عباس دلاور عون و محمد
قاسم و اکبر ہے
نیزوں پہ سر شبیر کے سنگ
شہدا کے کٹے سر ہیں
آنکھوں سے رواں ہے اشک مگر
ہے سارے شہیدوں کے لب پر
ہم آپ پہ ہو ہر بار فدا
احسنتم یا حسین۔۔۔
کہتی تھی زمین کربوبلا
گمنام زمیں تھی میں
لگتا تھا کمیل و عامر
دنیا پہ نہیں تھی میں
پہچان دلای سرور نے
کیا شان بڑھای سرور نے
تا حشر یہی ہے میری صدا
احسنتم یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.