Abhi zinda hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shadman Raza
جان کی رمق حسین میں دیکھی نہ جب کوئی
حبیب سے پاس آتے نہیں تھے مگر شقی
یہ دیکھنے کے زندہ ہے کیا دلبر علی
بولا شقی کہ خیموں کے جانب بڑھو ابھی
اک ہاتھ اٹھا لہو میں شہ مشرقین ہے
خیموں کو مت بڑھو ابھی زندہ حسین ہے
مت بڑھو جانب خیمہ
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
عصمت و آیہء تطہیر کے رکھ والے ہیں
حرمتِ خانۂ کعبہ یہ حرم والے ہیں
جل نہ جاے کوئی خیمہ
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
مت بڑھو جانب خیمہ۔۔۔
در پہ خیمے کے ہے ہمشیر میری مظلومہ
میرے خیمے میں سکینہ ہے میری معصومہ
اس طرف جانے نہ دے گا
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
مت بڑھو جانب خیمہ۔۔۔
لوٹنے کے لئے خیموں کی طرف ہو جاتے
دیکھ سکتا نہیں بیٹی کو طمانچے کھاتے
شمر آ گے نہیں بڑھنا
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
مت بڑھو جانب خیمہ۔۔۔
تم نے عباس کے بھی کاٹ دیےء تھے بازو
میری آغوش میں چھیدا میرے اصغر کا گلو
کہہ کے یہ شاہ نے روکا
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
مت بڑھو جانب خیمہ۔۔۔
میرے چہرے پہ ہے اصغر کے لہو کی سرخی
میرے سینے میں ہے اکبر کے جگر کی برچھی
ٹکڑے قاسم کا ہے لاشہ
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
مت بڑھو جانب خیمہ۔۔۔
آخری سانس ہے اے ظالموں میں غالب ہوں
میں حسین ابنِ علی ابنِ ابو طالب ہوں
عظم زخموں سے نہ ٹوٹا
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
مت بڑھو جانب خیمہ۔۔۔
تم جو بڑھتے ہو ادھر مجھکو جلال آتا ہے
یا علی یہ میری غیرت کا سوال آتا ہے
آگے بڑھنے نہیں دے گا
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
مت بڑھو جانب خیمہ۔۔۔
تیر پیوست تھے میں پشت فرس سے جو گرا
میں گھسیٹتا ہوا خیموں کی طرف ہوں بڑھتا
بہہ گیا خون کا دریا
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
مت بڑھو جانب خیمہ۔۔۔
ہے یتیم اس میں ہی سہمی ہوی کچھ ماییں ہیں
بین کرتی ہوی خیمے میں یہ بیواییں ہیں
بی بیوں کا ہے سہارا
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
مت بڑھو جانب خیمہ۔۔۔
اے قمر ہونا ہے اک دن میرے مہدی کا ضرور
شہ یہ کہتے ہیں کہ وارث میرا آے گا ضرور
لے کے بدلہ وہ کہے گا
چور زخموں سے ہے تنہا
ابھی زندہ ہے حسین
مت بڑھو جانب خیمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.