Abbas utho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Farhan Ali Waris
زخموں سے چور چور تھے مظلوم کربلا
خنجر سنبھالے ہاتھ میں شمر لعیں بڑھا
بیٹھی تھی اپنے لال کے نزدیک سیدہ
اک بار آیء کانوں میں مظلوم کی صدا
عباس عباس عباس
رخ سوے علقمہ کیا کرنے لگی یہ بین
عباس اٹھو تم کو صدا دیتا ہے حسین
صدموں سے تشنگی سے دلافگار ہے حسین
زخموں سے چور چور ہے لاچار ہے حسین
کتنے ستمگروں میں گرفتار ہے حسین
تیری مدد کا طلبگار ہے حسین
...عباس اٹھو
سب کھو چکا ہے بن میں سہارے میرے حسین
نوحہ کناں ہے درد کے مارے میرا حسین
کرتا ہے زیر لب جو اشارے میرا حسین
تجھکو نہیں تو کس کو پکارے میرے حسین
...عباس اٹھو
شہ کے گلے پہ شمر نے رکھی جو نہی چھری
وہ دیکھ خیمہ گاہ سے زینب نکل پڑی
آنکھیں میرے حسین کی آشکوں سے ہے بھری
چھن جائے نہ بہن کی ردا فکر ہے بڑی
...عباس اٹھو
تنہا ستمگروں نے اسے گھیر لیا ہے
جی جیسا جس کا چاہا ستم اس نے کیا ہے
تیروں سے پتھروں سے اسے زخمی کیا ہے
اب جانب حسین ستمگار بڑھا ہے
...عباس اٹھو
تیرے سپرد کر کے گےء تھے جسے علی
کیا یاد وہ وصیت آخر نہیں رہی
مقتل ہے یہ حسین کا اور قتل کی گھڑی
سن کر فغاں حسین کی کہنے لگے علی
...عباس اٹھو
خنجر سنبھالے ہاتھ میں ہے شمر بد شعار
کرتی ہے بین موت بکا کرتی ہے حیات
اک دن میں لٹ گئی میرے بچے کی کاینات
دیکھے سوے قیام کبھی جانب فرات
...عباس اٹھو
اس حال میں بھی شکر خدا کرتا ہے حسین
خاموش رہ کے ظلم و ستم سہتا ہے حسین
تیری وفا کا تجھکو سلہ دیتا ہے حسین
اس بیکسی میں تم کو صدا دیتا ہے حسین
...عباس اٹھو
فرحان و مظہر عابدی کیسا وہ خواب تھا
عاشور کا وہ روز تھا ہم اور کربلا
پہنچے پےء زیارت عباس با وفا
کانوں میں آیء ایک سسکتی ہوئی صدا
...عباس اٹھو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.