Ab ay hussain aa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Mohsin Ali
آی یہ عرش پاک سے اللّٰہ کی صدا
اب اے حسین آ اب اے حسین آ
آجا پلٹ کے رب کی طرف آ حسین آ
اے میرے مصطفیٰ کے کلف آ حسین آ
اے لختِ قلب شاہ نجف آ حسین آ
سر کٹ گیا ہے جان بکف آ حسین آ
حیدر کے لال فاطمہ زہرا کے نور عین
نور نظر رسول کے زہرا کے دل کے چین
جنت کے بادشاہ شہنشاہِ مشرقین
تیرے لےء ہے کون و مکاں کے یہ زیب و زین
نانا سے اپنے تو نے جو وعدہ کیا حسین
میثاق والے احد کو پورا کیا حسین
تو نے جو میرے سامنے سجدہ کیا حسین
حق بندگی کا تو نے ادا کر دیا حسین
اب تیرے میرے بیچ نہیں کوئی فاصلہ
اب اے حسین آ اب اے حسین آ
آی یہ عرش پاک سے۔۔۔
تیروں پر تیر تیرے بدن پر برس گےء
پانی کی بوندھ بوندھ کو بچے ترس گےء
غازی نے تیرے نہر پہ کٹوا دیےء ہیں ہاتھ
زندہ رہیں گے ہاتھ یہ مشک و الم کے ساتھ
اسلام سر برہنہ کھڑا تھا جو سامنے
زینب نے اپنے سر کی ردا بخش دی اسے
زہرا نے چکی پیس کے پالا تجھے حسین
ان دشمنوں نے مار ہی ڈالا تجھے حسین
تو نے جواں پسر علی اکبر بھی دے دیا
ششماہ بے زباں علی اصغر کو بھی دے دیا
گھر کو میرے بچانے بھرا گھر بھی دے دیا
اسلام کی بقا کے لیےء سر بھی دے دیا
اب ساری کاینات تیرے نام ہے حسین
اسلام تیرے دم سے ہی اسلام ہے حسین
ہاں میں ہوں تیرا تو ہے میرا
اب اے حسین آ اب اے حسین آ
آی یہ عرش پاک سے۔۔۔
زخموں سے چور چور ہے تیرا بدن حسین
جنگل میں لٹ گیا تیرا سارا چمن حسین
لاشوں سے سج گیء ہے تیری انجمن حسین
اب کربلا کی خاک ہے تیرا وطن حسین
خاک شفا ہے میں نے تیری خاک کو کیا
تکمیل تجھ سے پنجتن پاک کو کیا
تو میرا آیینہ ہے میں ہوں آیینہ تیرا
اب اے حسین آ اب اے حسین آ
آی یہ عرش پاک سے۔۔۔
حسین مرضیء خالق ہے تیرے ہاتھوں میں
پیام و حق و صداقت ہے تیرے ہاتھوں میں
با ہو چکی یہ جنگ ہر ایک معرکہ ہوا
راضی حسین تجھ سے تیرا کبریا ہوا
رکھ اے حسین اپنی یہ شمشیر نیام میں
آ بارگاہ جلوۂ رب انام میں
زخموں سے سارا جسم سجایا ہوا ہے تو
اپنے لہو میں آج نہایا ہوا ہے تو
تنہا کھڑا رہے گا بھلا کب تلک بتا
اب اے حسین آ اب اے حسین آ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.