Aakhri sajda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
ہلنے لگا عرش بریں
رونے لگی کربلا
لاکھوں قاتلوں میں تھا
مگر یہ سچ ہے با خدا
کوئی نہ حسین اور
خدا کے درمیاں تھا
سجدے میں حسین تھے
لبوں پہ تھی یہی صدا
لے اے میرے اللّٰہ اب تیری حوالے
مالک تیرا بندہ اب تیرے حوالے
ارے زندگی سے سیر ہو چکا
کر رہا ہوں آخری سجدہ
حسین حسین یا حسین
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
سبحان ربی الاعلیٰ
عصر کی سنتا ہوں صدائے اذاں
آخری دینا ہے مجھے امتحاں
چاروں طرف تیر و سناں برچھیاں
ہے یہ میرے قتل کی تیاریاں
لے اے میرے اللّٰہ اب تیرے حوالے
مالک تیرا بندہ اب تیرے حوالے
ارے زندگی سے سیر ہو چکا
کر رہا ہوں آخری سجدہ
حسین حسین یا حسین
جانتے ہیں کس کا نواسہ ہوں میں
جانتے ہیں کس لئے آیا ہوں میں
تیرا ہی پیغام سناتا ہوں میں
پھر بھی ستم کا ہی نشانہ ہوں میں
لے اے میرے اللّٰہ اب تیرے حوالے
مالک تیرا بندہ اب تیرے حوالے
ارے زندگی سے سیر ہو چکا
کر رہا ہوں آخری سجدہ
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
سبحان ربی الاعلیٰ
حسین حسین یا حسین
نہ میرا گھر بار نہ لشکر رہا
اکبر و عباس کا غم کھا گیا
اتنے ستم دل پہ میں سہتا رہا
شکر ہے وعدہ تو وفا ہو گیا
لے اے میرے اللّٰہ اب تیرے حوالے
مالک تیرا بندہ اب تیرے حوالے
ارے زندگی سے سیر ہو چکا
کر رہا ہوں آخری سجدہ
حسین حسین یا حسین
یاد رکھے گا یہ زمانہ صدا
کیسے ہمیں دشت میں لوٹا گیا
کیسے ہمیں نہر پہ پیاسا رکھا
کیسے میرا آخری سجدہ ہوا
لے اے میرے اللّٰہ اب تیری حوالے
مالک تیرا بندہ اب تیرے حوالے
ارے زندگی سے سیر ہو چکا
کر رہا ہوں آخری سجدہ
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
سبحان ربی الاعلیٰ
حسین حسین یا حسین
خیموں میں کہرام ہے میرے خدا
بیٹیوں بہنوں میں ہے ماتم بپا
غش میں ہے سجاد اکیلا میرا
بعد میرے ان کا ہے تو آسرا
لے اے میرے اللّٰہ اب تیری حوالے
مالک تیرا بندہ اب تیرے حوالے
ارے زندگی سے سیر ہو چکا
کر رہا ہوں آخری سجدہ
حسین حسین یا حسین
لو دم آخر چلی آئی ہے ماں
ساتھ میں آئے ہیں میرے بابا جاں
بھائی حسن خاک پہ گریہ کناں
دیکھتے ہیں نانا میرا امتحاں
لے اے میرے اللّٰہ اب تیرے حوالے
مالک تیرا بندہ اب تیرے حوالے
ارے زندگی سے سیر ہو چکا
کر رہا ہوں آخری سجدہ
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
سبحان ربی الاعلیٰ
حسین حسین یا حسین
جیسے ہی سر خاک پہ شہ نے رکھا
شمر لعیں شاہ کی جانب بڑھا
لرزی زمیں خوں برسنے لگا
آخری شبیر کی گونجی صدا
لے اے میرے اللّٰہ اب تیرے حوالے
مالک تیرا بندہ اب تیرے حوالے
ارے زندگی سے سیر ہو چکا
کر رہا ہوں آخری سجدہ
حسین حسین یا حسین
اللّٰہ اللّٰہ اللّٰہ
سبحان ربی الاعلیٰ
حسین حسین یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.