Aaja mere hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Anj. Masoomeen
آجا میرے حسین
آجا میرے حسین
تو چاند ہے میرے گھر کا
تو پھول ہے اس آنگن کا
تو اس دل کی ہے دھڑکن
تو نور ہے ان آنکھوں کا
تیری یاد میں تڑپوں دن بھر
جاگوں میں ساری رین
آجا میرے حسین۔۔۔
کیا چکی پیس کے بیٹا
اس دن کے لئے تھا پالا
خنجر ہے گلے پر پیاسے
منظر یہ دیکھوں کیسے
احمد کا نواسہ ہے
یہ بیٹا ہے میرا حسین
آجا میرے حسین۔۔۔
گھر گھر لٹا کر دیکھوں
یہ حال بھی دلبر دیکھوں
تو تنہا کھڑا ہے بن میں
اجڑی ہےکوکھ اس بن میں
چھالے ہیں میرے اس دل پر
آشکوں سے تر ہے نین
آجا میرے حسین۔۔۔
خون روتی ہے یہ دکھیا
بے بس ہے کتنی ممتا
محشر کا ہے یہ منظر
سجدے میں سر اور خنجر
لللہ رحم تو کرنا
کونین ہوئے بے چین
آجا میرے حسین۔۔۔
بے آب نہ ذبح کر تو
اللہ سے کچھ تو ڈر تو
کیا سوچ کے تو بڑھتا ہے
زہرا کا یہ فدیہ ہے
کیوں عرش کو تو ڈھاتا ہے
قدرت کے ہے یہ بین
آجا میرے حسین۔۔۔
دل پر ہے اداسی چھائی
بالوں سے مقتل جھاڑی
بینای گیء ہے ماں کی
ٹوٹی ہے کمر بھی میری
یہ دن بھی کیسا آیا
حیدر کے نور عین
آجا میرے حسین۔۔۔
خنجر کو چلتا دیکھا
پیاسے کو تڑپتا دیکھا
باقی ہے نہ کوئی گھر میں
میری دنیا لوٹی پل بھر میں
بیمار بچا کنبے میں
تھے ماں کے شور و شین
آجا میرے حسین۔۔۔
بے آس تڑپتی خواہر
نکلی ہے گھر سے باہر
مقتل میں آی زینب
کیا اس پہ ہے یہ مصیبت
بچھڑے ہیں رن میں اس سے
سردار جناں حسنین
آجا میرے حسین۔۔۔
صابر ہے جہاں میں اکتا
اقبال ہے جس کا بندہ
قربانی کی اب خاطر
زہرا ہے رن میں حاضر
آ گود میں میری آجا
ماں کب سے ہے بے چین
آجا میرے حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.