Aa mere pyare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
آ میرے پیارے حسین
آ میری گود کے پلے میرے حسین آ
میرے غریب آ ذرا ماں کے قریب آ
سینہ فگار ہے تیرا مجھکو ہے یہ پتا
دشتِ بلا میں فاطمہ زہرا کی تھی صدا
آ میرے پیارے حسین۔۔۔
کس نے میرے جگر پہ یہ خنجر چلا دیا
کس نے میرے حسین کو پانی نہیں دیا
خود چل کے کیوں نہ آگیا دریا کو کیا ہوا
اک بار ماں پکار کے گودی میں لیٹ جا
آ میرے پیارے حسین۔۔۔
سہہ روز کی یہ پیاس یہ جلتی ہُوئی زمیں
چہرہ لہو لہو تیرا دو نیم ہے جبیں
مظلوم میرے لال کے جیسا کوئی نہیں
تیروں سے میرے لال کا سینہ بھرا ہوا
آ میرے پیارے حسین۔۔۔
پہلے تو بابا جان کو روئی میں زار زار
روئی علی کو قبر میں دل ہو گیا فگار
اک لال تھا حسن میرا اسکی ہوں سوگوار
اب تیرے غم نے قبر میں رہنے نہیں دیا
آ میرے پیارے حسین۔۔۔
آتا ہے یاد مجھکو مدینے میں اپنا گھر
چکی میں پیستی تھی مگر تم پہ تھی نظر
تم کو سلایا کرتی تھی راتوں کو جاگ کر
اب میں جگانے آئی ہوں اے لال جاگ جا
آ میرے پیارے حسین۔۔۔
اک بار ماں پکار لے بالکل اسی طرح
جھولے میں جھولتے ہوئے کہتے تھے جس طرح
وہ بچپنا تیرا مجھے بھولے گا کس طرح
میرے بغیر چین سے اک پل نہیں رہا
آ میرے پیارے حسین۔۔۔
ماں ہوں مجھے بتا تیرے سینے پہ کیا ہوا
کیوں ہے کمر جھکی ہوی چہرہ لہو بھرا
عباس ہے کہاں علی اکبر کہاں گیا
ہاں تھک گیا ہے آ میری گودی میں لال آ
آ میرے پیارے حسین۔۔۔
فرط الم سے سینۂ سرور فگار ہے
ریحان یہ قلم بھی بہت اشکبار ہے
کیسی لہو لہو بھری ماں کی پکار ہے
ٹکڑے جگر کے کرتی ہے زہرا کی یہ صدا
آ میرے پیارے حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.