Aa ay mere hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
عاشور کا سورج ہے قیامت کی گھڑی ہے
بھائی کا گلہ کٹتا بہن دیکھ رہی ہے
مقتل میں کسی ماں کی صدا گونج رہی ہے
آ اے میرے حسین میری گود میں آجا
آجا میرے بچے میری آغوش میں آجا
میرے لیئے اے لال تو اصغر کی طرح ہے
گودی میری گہوارہ ہے بستر کی طرح ہے
اِس دُھوپ میں دامن میرا چادر کی طرح ہے
آ اے میرے حسین۔۔۔
میں ماں ہوں میرا دل نہیں سینے میں سنبھلتا
نازک یہ بدن تیرا یہ جلتا ہوا صحرا
اور اُس پہ ستم یہ ہے کہ تُو رہ گیا پیاسا
آ اے میرے حسین۔۔۔
میں گود میں لے لوں تُجھے سینے سے لگالوں
سینے پہ سکینہ کی طرح تجھ کو سلالوں
سینے کے تیرے تیر میں پلکوں سے نکالوں
آ اے میرے حسین۔۔۔
آکر میرے زانو پہ جو سوجاتے تھے بیٹا
چکی کی مشقت پہ بھی پہلو نہیں بدلا
اب کیسے تجھے چھوڑ دوں مقتل میں اکیلا
آ اے میرے حسین۔۔۔
تیری بھی تو اولاد ہے تُوبھی تو پدر ہے
اولادکا غم کیا ہے یہ تجھ کو بھی خبر ہے
غم بچے کا سہہ جائے یہ کس ماں کا جگر ہے
آ اے میرے حسین۔۔۔
تُولیٹ گیا تھک کے تو اس جلتی زمیں پر
یہ کس کا لہو تُو نے ملا روئے حسیں پر
مت خاک پہ سو لال تیری ماں ہے یہیں پر
آ اے میرے حسین۔۔۔
جو دل پہ تیرے گزری میں سب دیکھ رہی تھی
ہر لاش اُٹھانے میں تیرے ساتھ گئی تھی
اب بات وہ کہتی ہوں جو بچپن میں کہی تھی
آ اے میرے حسین۔۔۔
نوحے میں بیاں کیسے کریں سرور و ریحان
پڑ سکتا نہیں کوئی بھی یہ درد کا قرآن
ماں کہتی تھی رہ جائے نہ دل میں میرے ارمان
آ اے میرے حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.