Jafar ki shahadat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Anj. Rasoole Khuda
جعفر کی شہادت جو مدینے میں ہوی ہے
پھر آل محمّد پہ قیامت کی گھڑی ہے
ٹکڑے کیا تربت میں محمد کا کلیجہ
جعفر کو دیا زہر جو منصور شقی ہے
جعفر کی شہادت جو۔۔۔
بستر پہ تڑپتے رہے شبر کی طرح سے
اک آگ ہے جو زہرا کی شدت سے لگی ہے
جعفر کی شہادت جو۔۔۔
سم سینے میں جعفر کے جو پہنچا ہے خدارا
دل ٹکڑے ہے اندر سے کوئی چلتی چھری ہے
جعفر کی شہادت جو۔۔۔
وہ علم کا خزانہ اٹھا آج جہان سے
تفسیر جو معصوم نے قرآن کی کی ہے
جعفر کی شہادت جو۔۔۔
جعفر کے جنازے پہ ہے یوں موسی کاظم
عمامہ نہیں سر پہ یتیمی کی گھڑی ہے
جعفر کی شہادت جو۔۔۔
صادق کی شہادت پہ ہے شعیوں کا عجب عالم
سر پیٹتے ہیں کوئی کہیں سینہ زنی ہے
جعفر کی شہادت جو۔۔۔
ہے صرف عزا آپ کی اولاد کے غم میں
یہ ماتمی سنگت جو رسولِ عربی ہے
جعفر کی شہادت جو۔۔۔
حر بعد نبی آل نبی کیسے گزارے
امت ہے نبی کی جو کبھی چین نہ دی ہے
جعفر کی شہادت جو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.