Jafar ka rone walon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Others
جعفر کا رونے والوں تابوت اُٹھ رہا ہے
پھر فاطمہ کے گھر میں فرشِ عزا بچھا ہے
کاظم تڑپ تڑپ کر یہ بین کر رہے ہیں
افسوس میرا بابا مجھ سے بچھڑ گیا ہے
جعفر کا رونے والوں۔۔۔
مثلِ حسن جِگر ہے جعفر کا ٹکڑے ٹکرے
حاکم نے زہر ہائے معصوم کو دیا ہے
جعفر کا رونے والوں۔۔۔
ہر ظلم سہہ رہے ہیں جعفر امامِ صادق
فرزندِ سیدہ پر کیسا ستم ہوا ہے
جعفر کا رونے والوں۔۔۔
ہر ظلم کلمہ گو نے سادات پر ہے ڈھایا
اولادِ مصطفی پر غربت کی انتہا ہے
جعفر کا رونے والوں۔۔۔
قیدِ ستم میں جعفر روتے ہیں شاہِ دین کو
مولا کی چشمِ تر میں صحرا کربلا ہے
جعفر کا رونے والوں۔۔۔
کہہ دو محب یہ جا کر کم ظرف مفتیوں سے
سب سے بڑی عبادت ماتم حسین کا ہے۔
جعفر کا رونے والوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.