Jafar ja janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Mesum Abbas
کاظم اٹھا رہے ہیں جعفر کا جنازہ
ہاے حسین کہہ کر آنسو بہا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں جعفر کا جنازہ
تابوت کو اٹھا کر جتنے قدم بڑھائے
ہر ایک قدم پہ انکو سجاد یاد آئے
عابد کی بے بسی کا نوحہ سنا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
منصور نے غذا میں زہر جفا دیا تھا
مظلوم کے بدن پر جسکا اثر ہوا تھا
افلاک سے ملائک پرسے کو آ رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
نکلا دہن سے باہر ہاے جگر جو کٹ کر
خوں رنگ ہو گیا تھا مولا کا میرے بستر
منظر یہ اہلِ دل کے دل کو دکھا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
حیدر سے دشمنی یہ اب تک نہیں رکی ہے
مولا حسن سے لے کر جعفر تک آگئی ہے
ہر ایک چراغ زہرا ظالم بجھا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
اولاد سیدہ میں ایسا ہے یہ جنازہ
جس میں مدینے والے دینے کو آئے پرسہ
اہلِ مدینہ سارے یہ غم منا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
جعفر کےذہن میں بھی کاظم کا ہے جنازہ
میت اٹھانے والا وارث کوئی نہ ہوگا
زیر کفن بھی جعفر خوں روتے جا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
سلمان اور میثم دیکھا یہ خواب اکثر
بعد ظہور مولا مہدی بقیع میں آ کر
زہرا کا اور ان کا روضہ بنا رہے ہیں
کاظم اٹھا رہے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.