Haye imam jafare sadiq
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Irfan Hussain
ہاے امام جعفر صادق
موسیٰ کاظم چاک گریباں
آنکھوں میں آنسو بال پریشاں
آے ہیں پرسہ دینے والے
ہاے امام جعفر صادق
عمر گزاری شاہ کو روتے
اشکوں سے دامن کو بھگوتے
صدموں کے ہمراہ سدھارے
ہاے امام جعفر صادق
قید میں پی کر جام شہادت
ہوگئے اس دنیا سے رخصت
چھوڑ کے علم دیں کے اجالے
ہاے امام جعفر صادق
شکر خدا ہر جور و جفا پر
حیران تھا منصور ستمگر
صبر حسین و شان علی تھے
ہاے امام جعفر صادق
لرزاں ہے قبر پیغمبر
روتے ہیں زہرا و حیدر
گل ہیں دیئے صحن کعبہ کے
ہاے امام جعفر صادق
ختم ہلال اب کیسے ہوگا
شہر مدینہ کا سناٹا
چپ ہیں گلیاں چپ ہیں کوچے
ہاے امام جعفر صادق
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.