Baqer ke laadle
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Hasan Sadiq
باقر کے لاڈلے کا تابوت اٹھا ہے
بتلاؤ مسلمانوں کیا اس کی خطا ہے
قربا سے مودت کی یہ تفسیر ہے کیسی
لکھی ہے تم نے ظلم کی تحریر یہ کیسی
کیا خوب دیا تم نے رسالت کا صلہ ہے
باقر کے لاڈلے کا۔۔۔
فرمان محمد کو ہے کیوں تم نے بھلایا
کیوں احمد مرسل کو ہے تم نے رلایا
کی تم نے محمد سے یہ کیسی وفا ہے
باقر کے لاڈلے کا۔۔۔
کاظم کی یتیمی پہ روتے ہیں دو جہاں
مظلوم کی میت پہ زہراکی ہے فغاں
ہر سو دہر میں ماتم جعفر کی صدا ہے
باقر کے لاڈلے کا۔۔۔
اے کلمہ گو خدا کا کچھ خوف تو کرو
نہ ڈھاؤ ستم اس پہ ایسے ستمگروں
تربت سے محمد کی یہ آئی صدا ہے
باقر کے لاڈلے کا۔۔۔
بولو خاموش کیوں ہو قرآن کے قاریوں
اس بات کا خورشید کو للہ جواب دو
کس جرم میں معصوم کو ہاے زہر دیا ہے
باقر کے لاڈلے کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.