Ya musa bine jafar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Nadeem Sarwar
السلام علیک یا موسیٰ کاظم
سیدی مولا
یابن ازہرا یا موسیٰ بن جعفر
باب الحوایج یا موسیٰ بن جعفر
کیسا قیدی ہے کہ مرنے پہ بھی آزاد نہیں
کیسی غربت ہے جنازے پہ بھی فریاد نہیں
میرے مولا پہ ہوی کونسی بے داد نہیں
ہاے نزدیک کوئی رونے کو اولاد نہیں
بیکس و تنہا یا موسیٰ بن جعفر
یابن ازہرا یا۔۔۔
ملکۂ قم کا پدر والیء مشہد کا پدر
سیرتِ مصطفیٰ بھی وارث حوض کوثر
ہاے مظلوم جنازہ ہے سر راہ گزر
جبکہ موجود ہے رونے کو پسر اور دختر
پل پہ تھا لاشہ یا موسیٰ بن جعفر
یابن ازہرا یا۔۔۔
قید میں چودہ برس کیسے گزارے ہونگے
صورت اشک مصلے پہ ستارے ہونگے
طوق و زنجیر بھلا کس نے اتارے ہونگے
غمزدہ عرش پہ قرآن کے پارے ہونگے
کیسے دوں پرسہ یا موسیٰ بن جعفر
یابن ازہرا یا۔۔۔
قید تنہائی تھی اور موسی کاظم مولا
ختم بینائی تھی اور موسی کاظم مولا
ستم آرای تھی اور موسی کاظم مولا
موت گھبرای تھی اور موسی کاظم مولا
وقت کڑا تھا یا موسیٰ بن جعفر
یابن ازہرا یا۔۔۔
کثرتِ سجدہ سے گھٹڑی سا بدن کانپتا تھا
لوگ کہتے تھے مصلے پہ ہے کپڑا سا پڑا
پر قضا ہو نہ سکا وقتِ شہادت سجدہ
دم بدم آتی رہی عرش سے آواز خدا
دیر نہ کر آ یا موسیٰ بن جعفر
یابن ازہرا یا۔۔۔
حاکم وقت نے کیسا یہ ستم ڈھایا ہے
قبر میں مادر حسنین کو تڑپایا ہے
زہر خرموں میں میرے مولا کو پلوایا ہے
جسد پاک کو مزدوروں نے اٹھوایا ہے
روتی تھی زہرا یا موسیٰ بن جعفر
یابن ازہرا یا۔۔۔
کوئی ایسا نہ تھا میت کو کفن پہناے
مشہد و قم میں کوئی جا کے خبر پہنچاے
رونے والے نہ تھے مزدور جنازہ لاے
گریہ کرنے کو جنازے پہ پرندے آے
آسماں رویا یا موسیٰ بن جعفر
یابن ازہرا یا۔۔۔
ابنِ جعفر نہ اسیری پہ ستم پر روے
طوق پر روے نہ زنجیر قدم پر روے
ہاں اگر روے تو بس شاہ امم پر روے
اپنے جد عابد بیمار کے غم پر روے
پڑھتے تھے نوحہ یا موسیٰ بن جعفر
یابن ازہرا یا۔۔۔
روتے رہتے تھے شہ کربوبلا کے غم میں
بندگی سے ہوے فارغ تو رہے ماتم میں
اکبر و قاسم و عباس تھے چشمِ نم میں
سانس کی ڈوریاں ٹوٹی ہیں اسی عالم میں
یا میرے مولا یا موسیٰ بن جعفر
یابن ازہرا یا۔۔۔
السلام اے میرے مظلوم غریب الغربا
السلام اے رسن و جور میں پابند جفا
السلام اے شرف باب حوایج مولا
الوداع سرور و ریحان کے مولا آقا
دیتے ہیں پرسہ یا موسیٰ بن جعفر
یابن ازہرا یا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.