Sitam ye kya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
ستم یہ کیا سر بغداد ڈھایا جاتا ہے
جنازہ بیڑیوں میں بھی اٹھایا جاتا ہے
اسیر شام کا پوتا ہے قیدیء بغداد
عہد کا بدلہ ابھی تک چکایا جاتا ہے
ستم یہ کیا۔۔۔
مسافروں کے لئے کیا نہیں ہے قبرستان
جنازہ کے کبھی پل پہ پڑھایا جاتا ہے
ستم یہ کیا۔۔۔
ہے نیزے سینے کی جانب تو کچھ ہے پشت کی سمت
رکوع چودہ برس سے نبھایا جاتا ہے
ستم یہ کیا۔۔۔
اٹھا کے لاے ہیں مزدور لاش زنداں سے
غریبی کہتے ہیں کس کو بتایا جاتا ہے
ستم یہ کیا۔۔۔
نہ بیٹیوں ہی کا بغداد آنا ہے ممکن
نہ باپ ہی سے مدینے کو جایا جاتا ہے
ستم یہ کیا۔۔۔
جنابِ زہرا کے معصوم بچوں کو اکبر
بتا کے دین کے باغی ستایا جاتا ہے
ستم یہ کیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.