Musa bine jafar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Nadeem Sarwar
سیدی مولا
اسلام علیک یا موسی کاظم
یبن زہرا یا موسا ابن جعفر
باب الحوایج یا موسی ابن جعفر
کیسا قیدی ہے کہ مرنے پہ بھی آزاد نہیں
کیسی غربت ہے جنازے پہ بھی فریاد نہت
میرے مولا پہ ہوی کونسی بیداد نہیں
ہاے نزدیک کوی رونے کو اولاد نہیں
بیکس و تنہا یا موسی بن جعفر
---یبن زہرا یا
---سیدی مولا
ملکہء قم کا پدر والیء مشہد کا پدر
سیرت مصطفٰی وی وارث حوض کوثر
ہاے مظلومی جنازہ ہے سر راہ گزر
جبکہ موجود ہے رونے کو پسر اور دختر
پل پہ تھا لاشہ یا موسی بن جعفر
---یبن زہرا یا
---سیدی مولا
قید میں چودہ برس کیسے گزارے ہونگے
صورت آشک مصلے پہ ستارے ہونگے
طوق و زنجیر بھلا کس نے اتارے ہونگے
غمزدہ عرش پہ قرآن کے پارے ہونگے
کیسے دوں پرسہ یا موسی بن جعفر
---یبن زہرا یا
---سیدی مولا
قید تنہائی تھی اور موسی کاظم مولا
ختم بینای تھی اور موسی کاظم مولا
ستم آرای تھی اور موسی کاظم مولا
موت گھبرای تھی اور موسی کاظم مولا
وقت کڑا تھا یا موسی بن جعفر
---یبن زہرا یا
---سیدی مولا
کثرت سجدہ سے گٹھڑی سا بدن آپکا تھا
لوگ کہتے تھے مصلے پہ ہے کپڑا سا پڑا
پر قضا ہو نہ سکا وقت شہادت سجدہ
دم بہ دم آتی رہی عرش سے آواز خدا
دیر نہ کرنا یا موسی بن جعفر
---یبن زہرا یا
---سیدی مولا
حاکم وقت نے کیسا یہ ستم ڈھایا ہے
قبر میں مادر حسنین کو تڑپایا ہے
زہر قرموں میں میرے مولا کو دلوایا ہے
جسد پاک کو مزدوروں سے اٹھوایا ہے
روتی تھی زہرا یا موسی بن جعفر
---یبن زہرا یا
---سیدی مولا
کوئی ایسا نہ تھا میت کو کفن پہناے
مشہدو قم میں کوئی جاکے خبر پہنچاے
رونے والے نہ تھے مزدور جنازہ لاے
گریہ کرنے کو جنازے پہ پرندے آے
آسماں رویا یا موسی بن جعفر
---یبن زہرا یا
---سیدی مولا
ابن جعفر نہ اسیری پہ ستم پر روے
طوق پر روے نہ زنجیر قدم پر روے
ہاں اگر روے تو بس شاہ امم پر روے
اپنے جد عابد بیمار کے غم پر روے
پڑھتے تھے نوحہ یا موسی بن جعفر
---یبن زہرا یا
---سیدی مولا
روتے رہتے تھے شہ کربوبلا کے غم میں
بندگی سے ہوے فارغ تو رہے ماتم میں
اکبر و قاسم و عباس تھے چشم نم میں
سانس کی ڈوریاں ٹوٹی ہیں اسی عالم میں
یا میرے مولا یا موسی بن جعفر
---یبن زہرا یا
---سیدی مولا
اسلام اے میرے مظلوم غریب الغربا
اسلام اے رسن و جور میں پابند جفا
اسلام اے شرف باب حوایج مولا
الوداع سرور و ریحان کے مولا آقا
دیتے ہیں پرسہ یا موسی بن جعفر
---یبن زہرا یا
---سیدی مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.