Kazim ka hai janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Mesum Abbas
کاظم کا ہے جنازہ بغداد کے پل پر
رونے کو آی زہرا بغداد کے پل پر
پچیسویں رجب کو تابوت ہے یہ کیسا
ڈوبا ہوا لہو میں زنجیر میں ہے جکڑا
ہے تین دن سے رکھا بغداد کے پل پر
کاظم کا ہے جنازہ۔۔۔
ہارون نے نہ جانے کیسا زہر دیا ہے
تن پاش پاش ہاے کاظم کا ہو گیا ہے
گٹھری میں آے مولا بغداد کے پل پر
کاظم کا ہے جنازہ۔۔۔
بیٹا امام کا ہے بابا امام کا ہے
شہ کی طرح سے اس پہ غربت کی انتہا ہے
بے گور و بے کفن تھا بغداد کے پل پر
کاظم کا ہے جنازہ۔۔۔
جس بے وطن کی میت مزدور نے اٹھای
میت پہ جس پدر کی بیٹی بھی رو نہ پائی
روتی ہے اس کو دنیا بغداد کے پل پر
کاظم کا ہے جنازہ۔۔۔
اترے بدن کے ٹکڑے زنجیر میں لپٹ کر
معصوم دیکھتی تو مر جاتی وہ وہی پر
کس حال میں ہے بابا بغداد کے پل پر
کاظم کا ہے جنازہ۔۔۔
سرور کی لاڈلی پہ چودہ برس جو رویا
عابد کو ساتھ لے کے کرنے کو اس پہ گریہ
آتی ہے خود سکینہ بغداد کے پل پر
کاظم کا ہے جنازہ۔۔۔
اٹھتا ہے جب جنازہ ہاے ساتویں علی کا
کرنے کو اس پہ گریہ آتی ہے بی بی زہرا
لوگوں ادب سے آنا بغداد کے پل پر
کاظم کا ہے جنازہ۔۔۔
جب کاظمین جاؤ کاظم کا غم منانے
اے ارسلان و میثم واجب ہوا ہے تم پہ
تابوت تم اٹھانا بغداد کے پل پر
کاظم کا ہے جنازہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.