Aaj baghdad may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Mir Hasan Mir
آج بغداد میں کوئی قیدی
ہوگیا ہے رہا رضا مولا
پل پہ تیرے غریب بابا کا
ہے جنازہ رکھا رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
ایک بی بی سرہانے بیٹھی ہے
کس نے جانے اسے خبر کی ہے
ہاتھ پہلو پہ اپنے رکھے ہوئے
آئی ہے فاطمہ رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
رات سے پل پہ لاشہ رکھا ہے
جو گزرتا ہے اس پہ ہنستا ہے
بے بسی پر تمہارے بابا کی
رو رہی ہے قضا رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
حال اچھے نہیں ہیں میت کے
آجا اعجاز سے امامت کے
شہر بغداد سے مدینے کا
ہے بہت فاصلہ رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
اک منادی ندا یہ دیتا ہے
رافضیوں کا مولا مارا گیا
آج اولاد پر محمد کی
وقت کیا آگیا رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
کبھی دادی کو یاد کرتا تھا
کبھی بیٹی کو یاد کرتا تھا
وقتِ آخر تھا اس کے ہونٹوں پر
فاطمہ فاطمہ رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
قید خانے سے پل تلک اس کو
چند مزدور لے کے آئے ہیں
ایڑیوں کے نشان غربت کا
دے رہے ہیں پتا رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
طوق گردن کا پاؤں کی بیڑی
یہ تکلم صدائیں دیتے ہیں
انا للہ پڑھ کے بابا کا
اب جنازہ اٹھا رضا مولا
آج بغداد میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.