Ya mehdi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کربلا سے یہی آرہی ہے صدا
العجل العجل وارثِ کربلا
یا مہدی یا مہدی۔۔۔
لاشے شبیر پر جو گرائے گئے
میں وہ پتھر ہوں کب سے سنبھالے ہوئے
دے اِنہی پتھروں سے تُو اُن کو سزا
یا مہدی یا مہدی۔۔۔
ماں کی نظریں نہ دیکھیں یہی سوچ کر
سینہ اپنا چھپائے ہوئے ہیں مگر
زخم دکھلائے گا تجھکو اکبر تیرا
یا مہدی یا مہدی۔۔۔
انتقام آکے زینب کی چادر کا لے
سب سے پہلے تو اُس ہاتھ کو کاٹ دے
بنتِ زہرا کی جس نے ردا کو چھوا
یا مہدی یا مہدی۔۔۔
اک زیارت چھپائے ہوئے ہوں ابھی
تم کو دکھلائوں گی آو گے جس گھڑی
خوں سکینہ کا جو خاک پر تھا گرا
یا مہدی یا مہدی۔۔۔
سر جدا تن جدا دونوں بازو جدا
پھر بھی غازی کو ارمان ہے جنگ کا
ہاتھ اُٹھائے بِنادے رہا ہے صدا
یا مہدی یا مہدی۔۔۔
ساتھ خیموں کے ہر ایک شہ جل گئی
ظلم بھی تھک گیا آگ بھی بجھ گئی
جل رہا ہے مگر اب بھی سینہ میرا
یا مہدی یا مہدی۔۔۔
ہر عزادار یہ کررہا ہے دُعا
ایسا عاشور ہو اب کہ اکبر بپا
کربلا میں ملے وارثِ کربلا
یا مہدی یا مہدی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.