Wo waqt yaqeenan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
وہ وقت یقیناً آے گا
کبھی اے حقیقتِ منتظر
نظر آ لباسِ مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں
میری جبینِ نیاز میں
وہ وقت یقیناً آے گا
جب حجت دور کے ہاتھوں میں
غازی کا علم لہراے گا
وہ وقت یقیناً آے گا
جس دن سجاد کے اشکوں کی تعداد بتائی جاے گی
اور ان اشکوں کے بدلے میں تلوار چلای جاے گی
اس سر سے جسم جدا ہوگا تلوار سے جو ٹکراے گا
علم لہراے گا
وہ وقت یقیناً آے گا۔۔۔
ہر ایک مظلوم کی آس ہے یہ حجت کا شمس طلوع ہو گا
پھر شام جگر سے اترے گی سجاد کا ختم رکوع ہو گا
پھر نور امن یوں پھیلے گا ہر ظلم کو روندھا جاے گا
علم لہراے گا
وہ وقت یقیناً آے گا۔۔۔
دادی کا حق وہ مانگے گا اپنی تلوار کے ساتھ کبھی
جو ہاتھ رداییں لوٹتے ہیں کٹ جایینگے وہ ہاتھ سبھی
تطہیر کے گھر کی صورت پھر کوئی گھر نہ لوٹا جاے گا
علم لہراے گا
وہ وقت یقیناً آے گا۔۔۔
آباد بقیہ تھا جس جا وہ روضہ کیسے ٹوٹا ہے
کس کس نے یہاں کیسے کیسے سادات کے گھر کو لوٹا ہے
تلوار بتاتی جاے گی وہ خوں بہتا جاے گا
علم لہراے گا
وہ وقت یقیناً آے گا۔۔۔
باغی کی بیٹی جس نے بھی چھوٹی بی بی کو بولا تھا
ناموس نبی کو راہوں میں دروں سے جس نے مارا تھا
ان سب کو بنا کر قیدی وہ بازار شام میں لاے گا
علم لہراے گا
وہ وقت یقیناً آے گا۔۔۔
پھر اہلِ بیت مدینے میں آباد کریں گے گھر اپنا
اور لینگے بنی ہاشم مل کر کچھ پردہ داروں کا بدلہ
عباس کی چھپ بھی ٹوٹے گی بے شیر بھی تیغ اٹھاے گا
علم لہراے گا
وہ وقت یقیناً آے گا۔۔۔
گوہر ملکوں کی سرحد سے انسان تقسیم نہیں ہو گا
نام نیحاد مذاہب میں قرآن تقسیم نہیں ہو گا
وہ عادل ساری دنیا کو ایک عدل کا شہر بناے گا
علم لہراے گا
وہ وقت یقیناً آے گا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.