Waada e deedar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shadman Raza
وعدہء دیدار نزدیک است
نصرت امام ہو گی کس کو نہ نصیب
عہد کی وفا کا وقت آ گیا قریب
تم نبھاؤ گے وعدہء وفا
آؤں گا میں ایک دن ضرور آؤں گا
وعدہء دیدار۔۔۔
پوچھتا ہے فاطمہ کا لال دو جواب
کون دے گا کربلا کے خون کا حساب
اور یزید وقت سن لے اب زرا
آؤں گا میں ایک دن ضرور آؤں گا
وعدہء دیدار۔۔۔
شاہ مشرقین کو ہے میرا انتظار
مادر حسین کو ہے میرا انتظار
باقی اب بھی ہے انتقام کربلا
آؤں گا میں ایک دن ضرور آؤں گا
وعدہء دیدار۔۔۔
ظلم آ کے ختم میں کروں گا ایک دن
عدل سے جہان کو بھروں گا ایک دن
وقت کی امید دل کی ہے صدا
آؤں گا میں ایک دن ضرور آؤں گا
وعدہء دیدار۔۔۔
ظلم اور گناہ کے یہ راج ختم ہو
دیں کے جو خلاف ہے رواج ختم ہو
ماں بہنوں تم مت ہو بے ردا
آؤں گا میں ایک دن ضرور آؤں گا
وعدہء دیدار۔۔۔
جو حسینیوں کی ہے وہ شان چاہیےء
باتیں ہو چکی بہت ہے جان چاہیےء
تم بناؤ گے میرا راستہ
آؤں گا میں ایک دن ضرور آؤں گا
وعدہء دیدار۔۔۔
دور تم ہو میں نہیں زرا بھی تم سے دور
تم پہ منحصر ہے صرف اب میرا ظہور
اپنے سامنے رکھلو آیینہ
آؤں گا میں ایک دن ضرور آؤں گا
وعدہء دیدار۔۔۔
کربلا کی خاک پر ہے لاشہء حسین
سن رہا ہوں جانے کب سے فاطمہ کے بین
منتظر ہے آج عرض کربلا
آؤں گا میں ایک دن ضرور آؤں گا
وعدہء دیدار۔۔۔
کہہ رہے ہیں تیر خاک شاہ کربلا
ٹکڑے ٹکڑے ہو کے بھی نہیں میں مر سکا
لاشہء حسین کی ہے یہ صدا
آؤں گا میں ایک دن ضرور آؤں گا
وعدہء دیدار۔۔۔
احترام مصطفیٰ ضرور چاہیےء
اب امام عصر کا ظہور چاہیےء
شادمان اور قمر کی ہے دعا
آؤں گا میں ایک دن ضرور آؤں گا
وعدہء دیدار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.