Sadiyon se ek raat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shadman Raza
کہتے ہیں یہ امام زماں اے کربلا
صدیوں سے اک رات بھی سویا نہیں ہوں میں
جی کھول کر حسین کو رویا نہیں ہوں میں
صدیوں سے اک رات بھی سویا نہیں ہوں میں
ڈوبی ہوی لہو میں ہے شبیر کی جبیں
عباس و قاسم و علی اکبر بھی اب نہیں
کرتی ہے بین ساتھ میرے فاطمہ یہی
آنسوں اگر بہاؤں تو بہہ جاے یہ زمین
صدیوں سے اک رات بھی۔۔۔
محسوس کر رہا ہوں بہتر کے زخم کو
لوگوں میرے بھی کرب پہ مرحم کوئی رکھو
پرسہ نہ صرف سارے شہیدوں کا مجھکو دو
بازارِ شام کی بھی زرا تعزیت کرو
صدیوں سے اک رات بھی۔۔۔
تپتی زمیں پہ حر دلاور کی لاش ہے
ساحل پہ اب بھی ثانیء حیدر کی لاش ہے
یہ کپکپاتی قاسم مضطر کی لاش ہے
اصغر کی لاش یہ ہے وہ اکبر کی لاش ہے
صدیوں سے اک رات بھی۔۔۔
مالک مجھے یزید سے اذن جدال دے
عابد کے دل سے شام کا منظر نکال دے
زہرا کے زخم زخم کا اب اندمال دے
اصغر کو اب رباب کے جھولے میں ڈال دے
صدیوں سے اک رات بھی۔۔۔
اپنوں کا حال دیکھ کے پھٹتا ہے یہ جگر
قرآن سجا کے رکھے ہے ہر ایک طاق پر
سیدانیوں جو پھرتی ہے مجلس میں ننگے سر
گریہ بہت کرتا ہوں اعمال دیکھ کر
صدیوں سے اک رات بھی۔۔۔
نقشے میں ہرس و جہل کے تم لوگ چور ہو
کردار اور عمل میں بہت بے شعور ہو
میں تم سے تو قریب ہوں تم مجھ سے دور ہو
تیار تم نہیں ہو تو کیسے ظہور ہو
صدیوں سے اک رات بھی۔۔۔
راست اصول دین کے ہر اک پل کرو
لوگوں فروع دین پہ پورا عمل کرو
حرس و حواس نفس سے جنگ و جدل کرو
میں چاہتا ظہور ہوں مشکل کو حل کرو
صدیوں سے اک رات بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.